گرمیوں میں جلد کو تروتازہ و شاداب رکھنے کے ٹوٹکے
تیز دھوپ میں جلد کی رنگت اور رونق ماند پڑ جاتی ہے۔
موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی سب کو اپنے چہرے کی رنگت اور اسے تروتازہ رکھنے کی فکر ہوجاتی ہے۔
اس مقصد کے لیے خواتین جہاں سن اسکرین استعمال کرتی ہیں وہیں گھریلو اجزا سے تیار کردہ مرکبات بھی جلد کو شادابی بخشنے میں کارآمد رہتے ہیں۔
یہاں ہم گرمیوں اور تیز دھوپ میں بھی چہرے کو تازہ اور خوبصورت رکھنے کے کچھ ٹوٹکے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ چہرے کی تازگی کو برقرار رکھ سکیں گے۔
چہرے کی جاذبیت کیلئے:
دلیے کے 2 چمچ میں ایک چمچ تازہ دودھ ملائیں، اس میں 2 چمچ ٹماٹر کا جوس ڈالیں، اب اس میں کنو کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر اور خشخاش کے کچھ دانے ڈال کر اس کا مکسچر بنالیں۔
مکسچر بن جانے کے بعد اسے چہرے اور گردن پر لگائیں اور تب تک مکسچر لگا رہنے دیں، جب تک وہ خشک نہیں ہوجاتا، بعد میں چہرے کو صاف اور ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔
چہرے کی رونق بحال کرنے کا طریقہ:
دھوپ کی تمازت کی وجہ سےچہرے کی جلد اکثر بے رونق سی ہوجاتی ہے، اس کی بحالی کے لیے آپ تازہ دودھ اور گلیسرین کا مکسچر تیار کرکے کم سے کم چہرے پر 15 منٹ تک لگائیں۔
یہ طریقہ آپ کے چہرے کی رونق کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
جلد کو صحت مند بنانے کا راز:
مٹھی بھر نیم کے پتوں کو چار کپ پانی میں ہلکی آگ پر ایک گھنٹے تک ابالیں، اور پھر ابلے ہوتے پتوں کو رات بھر چھوڑ دیں اور صبح ان پتوں کا پیسٹ بنالیں۔
پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور نیم کے پتوں کے ساتھ ابلے ہوئے پانی کو چہرہ دھونے کے لیے بھی استعمال کریں۔
نیم میں شامل قدرتی اجزا آپ کی جلد کو صحت مند رکھیں گے بلکہ جراثیم سے بھی حفاظت کریں گے۔
چہرے کی جلد کو ٹھنڈک پہنچائیں:
تیز دھوپ میں چہرے کی جلد کو ٹھنڈا کرنے کے لیے گلاب کا عرق کا انتہائی مفید ہے۔
اسپرے بوتل میں گلاب کا عرق ڈال کر اسے فریج کے اندر رکھیں اور باہر جانے سے پہلے اور واپسی کے بعد وقفے وقفے سے اسپرے کریں۔
اس سے آپ کی جلد ایسے شاداب دکھے گی کہ آپ خود حیران رہ جائیں گی۔
اس طریقے میں تازہ ایلوویرا کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جب کہ سورج کی جلن سے متاثرہ چہرے کے لیے تربوز کا پانی یا جوس بھی فائدہ مند رہتا ہے۔
چہرے کی چکناہٹ ختم کریں:
ملتانی مٹی کے پاؤڈر کا گلاب کے پانی میں پیسٹ بناکر چہرے پر ملیں۔
خشک ہوجانے پر ٹھنڈے پانی سے دھوئیں، یہ طریقہ چکناہٹ کو دور کرنے میں مفید ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی