انفوٹینمنٹ

ماں نہ بننے پر دیا مرزا کو کیا کچھ برداشت کرنا پڑا؟

میری زندگی عذاب بن گئی تھی۔

Web Desk

ماں نہ بننے پر دیا مرزا کو کیا کچھ برداشت کرنا پڑا؟

میری زندگی عذاب بن گئی تھی۔

دیا مرزا اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے، فوٹو بشکریہ گوگل
دیا مرزا اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے، فوٹو بشکریہ گوگل

مشہور بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیا مرزا 39 سال کی عمر میں ماں بنیں تھیں، تاہم 30 سال کی عمر میں ہی انہیں لوگوں کے طعنے سننے کو ملے تھے کہ ان کے ہاں اب تک اولاد کیوں نہ ہو سکی۔

دورانِ انٹرویو دیا مرزا کا کہنا تھا کہ آپ اس آئیڈیا کے تحت بڑے ہوتے ہو کہ آپ کو جلد ہی بچے پیدا کرنے ہیں جبکہ پرسنل مائلسٹونز میں یہ سب شامل ہوتا ہے کہ 26 سال کی عمر میں شادی کرنی ہے اور 30 سال کی عمر میں پہلا بچہ پیدا کرنا ہے وغیرہ وغیرہ، مگر زندگی ہمیشہ کچھ اور ہی کر دیتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ زندگی آپ کے لیے جس طرح چل رہی ہے اس کیے ساتھ جانے کے لیے یہ مزاحمت ہے۔ 

تاہم حقیقی طور پر خوشی حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس طرح سے چیزیں ختم ہو رہی ہیں اسی میں قبولیت حاصل کی جائے۔

دوسری جانب زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر دیا مرزا نالاں اور غصہ دکھائی دیں اور اس بات کا اعتراف بھی کر لیا کہ چونکہ وہ ایک سخت قسم کی شخصیت  کی مالک ہیں یہ ہی وجہ ہے ان کے نجی ریلیشن شپس بھی متاثر ہوئے۔

اداکارہ نے نجی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں جہنم سے نکل کر آئی ہوں، اس وقت غصہ تھا، ناراضی تھی، مایوسی اور وہ تمام چیزیں جو کہ زندگی کو شدید متاثر کرتی ہیں۔ میرے خیال میں ان تمام چیزوں نے میرے ریلیشن شپ کو متاثر کیا۔

واضح رہے اداکارہ اولاد کی پیدائش سے متعلق بھی طعنے سن چکی ہیں، چونکہ اداکارہ کی پہلی اولاد 39 سال کی عمر میں ہوئی اور پھر شوہر کی پہلی بیوی سے بھی ان کی ایک اولاد تھی، یہی وجہ تھی کہ انہیں سوشل میڈیا صارفین کے منفی جملے بھی برداشت کرنے پڑے۔

تاہم ان سب میں اداکارہ کا اپنی سوتیلی اولاد کے لیے پیار اور شوہر کے لیے محبت نے سب کے دل جیت لیےتھے۔