خواتین

حاملہ عورت کو کیسی غذا لینی چاہیے؟

خوبصورت بچے کی خواہشمند خواتین کیلئے خبر

Web Desk

حاملہ عورت کو کیسی غذا لینی چاہیے؟

خوبصورت بچے کی خواہشمند خواتین کیلئے خبر

حاملہ عورت کو کیسی غذا لینی چاہیے؟

 شادی کے بعد ماں بننے کی خواہش خوبصورت خواہشوں میں سے ایک ہے۔ اللہ نے ماں کا رشتہ بہت خوبصورت بنایا ہے۔

 عورت جب ماں بنتی ہے تو اس کے زندگی کے ساتھ جسم میں بھی بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ عورت جو حمل کے دوران غذا کا استعمال کرتی ہے، وہ بچے کی نشوونما کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہے۔ 

ایک حاملہ عورت کے لئےمتوازن اور اچھی غذا اپنے بچے کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس لئے ایک ماں کو اس بات کا علم ہونا بہت ضروری ہے کہ وہ حمل کے دوران کن غذاوں کا استعمال کرے اور کون سی غذائیں اس کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی

 ایک تحقیق کے مطابق حاملہ عورت میں آئرن کی کمی ہوتی ہے اس لئے بہت ضروری ہے کہ آئرن سے بھرپور غذا استعمال کی جائے۔

 آئرن کی کمی کی وجہ سے بچے کی صحیح طریقے سے نشوونما نہیں ہوپاتی۔ آئرن اور خون کی کمی کی وجہ سے کم وزن والے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اس لئے آئرن سے بھرپور غذا جیسے سبز پتوں والی سبزی کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ گری دار میوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ ٹماٹر آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ کشمش، خشک خوبانی، شہتوت، انار، تربوز، پالک، چنے، گوشت اور کلیجی آئرن کا بہترین ذرائع ہیں۔

 ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو عورتیں حمل کے دوران مچھلی کا استعمال کرتی ہیں، ان کے بچے ذہنی طور پر طاقتور اور چست اور چالاک ہوتے ہیں۔ مچھلی میں اومیگا3 چکنائی ملتی ہے جو بچے کی نشوونما اور آنکھوں کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ہماراجسم یہ چکنائی نہیں بناتا اس لئے ہم اسے غذاوں سے حاصل کرتے ہیں، اس کی کچھ مقدارمالٹے کے رس اور دہی میں بھی پائی جاتی ہے۔

تازہ ترین