سوشل میڈیا

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی ویڈیو کے چرچے

میری کل کائنات میری فیملی۔۔

Web Desk

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی ویڈیو کے چرچے

میری کل کائنات میری فیملی۔۔

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کی ویڈیو کے چرچے

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہرکرن سنگھ گروور نے اپنی پیاری بیٹی دیوی کے ساتھ خوبصورت ویڈیو جاری کردی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بپاشا باسو،کرن سنگھ گروور اور انکی ننھی پری دیوی کو ایک جیسے لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو  کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنی مختصر سی فیملی کو ’کل کائنات’ قرار دیا۔

اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے  ساتھ ساتھ مداحوں کے دلچسپ تبصروں کی لائن لگ گئی۔ پرستاروں نے اس جوڑی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

واضع رہے کہ سب کے دلوں پر راج کرنے والی اس جوڑی نے  12 نومبر 2022 کو بچی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔