انفوٹینمنٹ

عالیہ بھٹ نے راہا کی زندگی کے اہم فیصلے لے لیے

راہا کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ

Web Desk

عالیہ بھٹ نے راہا کی زندگی کے اہم فیصلے لے لیے

راہا کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ

راہا کو آلاتِ موسیقی بجانا سکھاؤں گی
راہا کو آلاتِ موسیقی بجانا سکھاؤں گی

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اکلوتی بیٹی راہا کپور کے مستقبل کے حوالے سے کی گئی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کیساتھ ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئی جس کی شکل 25 دسمبر 2023 کو پہلی مرتبہ مداحوں کو دکھائی گئی۔

نیلی آنکھوں والی راہا کپور بالی وڈ کی سب سے کیوٹ اسٹار کڈ کہلائی جانے لگی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین انکی ہر ایک نئی تصویر پر محبت کی برسات کرتے دکھتے ہیں۔

عالیہ بھٹ سے ایک حالیہ انٹرویو میں راہا سے متعلق پوچھا گیا کہ ’ راہا کی پرورش کرتے ہوئے ایسا کونسا کام ہے جو آپ چاہیں گی کہ آپ کریں اور آپ کے والدین نے نہیں کیا؟‘

اس پر اداکارہ نے بتایا کہ ’ وہ واحد کام جو میں اپنے والدین سے ہٹ کے کرنا چاہوں گی وہ یہ ہے کہ میں راہا کا رجحان فنونِ لطیفہ کی طرف ڈلواؤنگی، اس کو کوئی آلاتِ موسیقی بجانا آتا ہو، رقص کی کوئی ایک قسم پتا ہو اور کوئی ایک کھیل بھی جانتی ہو‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ کیونکہ یہ تین فن سیکھنے کے بعد اسکو آگے کی زندگی میں بہت آسانیاں ہونگی، مجھے پتا ہے اس میں کچھ صحیح اور غلط نہیں لیکن یہ آپ نے مجھے پر چھوڑا ہے کہ میں فیصلہ کروں تو میں چاہوں گی راہا کم عمری میں ہی یہ سب سیکھنا شروع کردے تاکہ وہ اس کو خود پسند کرنے لگے، میں خود اس بات پر افسوس کرتی ہوں کہ میں نے کوئی آلاتِ موسیقی بجانا کیوں نہیں سیکھا‘۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ’میں نے والدین کا گھر بہت جلدی چھوڑ دیا، میں 23 سال کی عمر میں ہی گھر سے دور ہوگئی اور میں شوٹنگ کے سبب اپنے گھر سے دور رہتی تھی اور اکثر تو پتا بھی نہیں ہوتا تھا کہ میں کس شہر میں ہوں‘۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ رنبیر کپور سے شادی سے قبل اپنی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ رہتی تھیں اور پھر باندرہ میں رنبیر کپور کے ساتھ رہنے لگیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’ اب جب میں ماضی میں پلٹ کر دیکھتی ہوں تو خوش ہوتی ہوں کہ مجھے میرے والدین نے کم عمری میں ہی آزادی دی جس کے سبب میں آج اتنا سب حاصل کرسکی‘۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ’پاپا مجھے سے کہتے ہیں کہ اگر تم راہا کو گرنے نہیں دوگی تو یہ تمھاری سب سے بڑی غلطی ہوگی کیونکہ اس کو کبھی بھی خود کھڑا ہونا نہیں آئیگا جو ہمارے رشتے کو بیان کرتا ہے لیکن مجھے پھر بھی لگتا ہے کہ میں زیادہ جلدی گھر سے باہر نکل گئی اور راہا کو ایسا نہیں کرنے دونگی‘۔