پاکستان

شیر افضل مروت نے سگریٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

یہ اعلان انہوں نے پروگرام ہنسنا منع ہے میں کیا

Web Desk

شیر افضل مروت نے سگریٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

یہ اعلان انہوں نے پروگرام ہنسنا منع ہے میں کیا

شیر افضل خان مروت نے پندرہ دن میں سگریٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا
شیر افضل خان مروت نے پندرہ دن میں سگریٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل خان مروت نے پندرہ دن میں سگریٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ شیر افضل مروت نے یہ اعلان جیو نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے‘ میں کیا۔

شیر افضل تابش ہاشمی کے شو میں بطور مہمان شامل ہوئے۔پروگرام ہنسنا منع ہے میں دیگر سیگمنٹس کے ساتھ ساتھ ایک اوپن مائک کا بھی سیگمنٹ ہوتا ہے جس میں عوام کی جانب سے اپنے پسندیدہ سلیبریٹی سے سوالات کیے جاتے ہیں۔

اوپن مائک سیگمنٹ  کے دوران ایک نوجوان نے شیر افضل خان مروت سے سوال کیا  جس کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 

سوال کچھ یوں تھاکہ ‘ سر آپ اتنی سگریٹ کیوں پیتے ہیں؟ ساری قوم کی نظریں آپ پر ہوتی ہیں آپ کو سگریٹ نوشی کرتا دیکھ کر ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔

سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ‘عوامی دباؤ اور بانی پی ٹی آئی کی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  یہ اعلان کرتا ہوں کہ   15دِن میں سگریٹ پینا چھوڑ دوں گا۔

 اس اعلان کے بعد عوام کی جانب سے شیر افضل مروت کے اس مثبت فیصلے کو کافی زیادہ سراہا جارہاہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل کا شمار پاکستان کے ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جن کی فین فالوونگ کسی سلیبرٹی سے کم نہیں ہے۔

 ان کی وجہ شہرت سیاسی میدان میں ان کی دبنگ پرفارمنس کے ساتھ ساتھ جملہ ‘پروگرام تو وڑ گیا‘ تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا عام ہوا کہ ہر زبان زدعام ہوگیا۔

تازہ ترین