پاکستان

پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ ذوالفقار علی بھٹو کو دیا جائے

Web Desk

پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ ذوالفقار علی بھٹو کو دیا جائے

زولفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر لگوانے کا مطالبہ
زولفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر لگوانے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دے کر ان کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ "بھٹو ریفرنس اور تاریخ" نامی سیمنار میں پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ مطالبہ رکھا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹوکی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں اور  صرف یہ ہی نہیں بلکہ پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ ذوالفقار علی بھٹو کو دیا جائے، ان کے شایان شان یادگار تعمیر کی جائے اور ان کے مزار کو قومی شہید کے مزار کا درجہ دیا جائے۔

سیمنار میں منظور ہونے والی قرارداد کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے بھٹو ریفرنس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ریاست سابق صدر کو ’قائد عوام‘ کا خطاب دے کیونکہ عوام پہلے ہی یہ خطاب انہیں دے چکے ہیں۔

قرارداد کے متن میں درج ہے کہ مارچ میں قومی اسمبلی میں ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کی گئی تھی، موجودہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کیا تھا جس کی بلاول بھٹو نے پیروی کی۔

 قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے اور اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے، جمہوریت کیلئے جان قربان کرنے والے کارکنان کیلئے نشان ذوالفقار بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی رائے جاری کی تھی جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ ریفرنس پر سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔

تازہ ترین