نان فائلرز کے موبائل ریچارج پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کی تجویز
90 روپے کٹ کر ایف بی آر کو منتقل ہوجائیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کے لیے 100 روپے کے ہر موبائل ریچارج پر 90 فیصد ٹیکس کتوتی کی تجویز دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز پر اڑھائی فیصد کی بجائے نوے فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تجویز کے تحت اگر کوئی نان فائلر اپنے موبائل فون پر 100 روپے کا کارڈ ریچارج کرتا ہے تو اس میں سے 90 روپے کٹ کر ایف بی آر کو منتقل کر دیے جائیں گے۔
ایف بی آر نے حال ہی میں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی فہرستیں جاری کی تھیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کے سم کارڈز بلاک کردیں۔
ٹیلی کام کمپنیوں کو اِن تمام نان فائلرز کے سم کارڈز بلاک کرنے کے لیے 15 مئی تک کا وقت دیا گیا ہے، 15 مئی تک نان فائلرز کی سمز بلاک نہ کی گئیں تو ایف بی آر نے اِن کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔
اب تک تقریباً ساڑھے 11 ہزار سم کارڈز بلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ 15 ہزار نان فائلرز کو پیغامات بھیج کر سمز بلاک کرنے سے خبردار کیا جا چکا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پابندیاں متوقع ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے اِن ہدایت کے باوجود ٹیلی کام کمپنیوں نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو ایک خط لکھ کر اس اقدام کی مخالفت کی تھی، خط میں لکھا گیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کو بلاتعطل سروس فراہم کرنے کے پابند ہیں، کسی بھی صارف کی سروس منقطع یا سم بلاک نہیں کی جاسکتی۔
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں کے مؤقف میں تبدیلی آچکی ہے۔
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف