وائرل اسٹوریز

ویڈیو: ہوائی اڈے پر طیارے کی پہیوں کے بغیر ہنگامی لینڈنگ

سنسنی خیز مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔

Web Desk

ویڈیو: ہوائی اڈے پر طیارے کی پہیوں کے بغیر ہنگامی لینڈنگ

سنسنی خیز مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے نیو کیسل ایئرپورٹ پر ایک طیارے کا پائلٹ لینڈنگ گیئر فیل ہونے کے سبب پہیوں کے بغیر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئن-ٹربوپروپ ہوائی جہاز پر 3 مسافر سوار تھے، ڈرامائی لینڈنگ کرنے سے قبل تقریباً 4 گھنٹے اس جہاز نے ہوائی اڈے کے چکر کاٹے۔

بحفاظت لینڈنگ کے لیے اسٹینڈ بائی پر موجود ہنگامی عملے نے جہاز کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد خوشی سے تالیاں بجائیں۔

ایسٹرن ایئر سروسز کے اس طیارے نے صبح 8.30 بجے سڈنی کے شمال میں نیو کیسل ایئرپورٹ سے 112 میل دور پورٹ میکوری کے لیے اڑان بھری تھی، تاہم صرف 10 منٹ بعد پائلٹ نے مدد کے لیے ایس او ایس الارم بجا دیا۔

طیارے نے رن وے پر واپس اترنے کے لیے ایئرپورٹ کے چکر لگانے شروع کیے تو فائر فائٹرز، پولیس، اسٹیٹ ایمرجنسی سروس اور ایمبولینسوں سمیت لگ بھگ ایک درجن افراد پر مشتمل عملہ نیو کیسل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

ترجمان پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ طیارہ بغیر کسی حادثے بحفاظت ایئرپورٹ اترا، انہوں نے پہیوں کے بغیر کمال مہارت کے ساتھ لینڈگ کرنے پر پائلٹ کی تعریف کی۔

یہ سنسنی خیز مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ کسی بڑے نقصان کے بغیر زمین کو چھوتے ہوئے آہستہ آہستہ رک جاتا ہے۔

پائلٹ اور 2 مسافروں کے بحفاظت باہر نکلتے ہی ہوائی اڈے پر جمع ہونے والے تماشائیوں نے خوشی سے تالیاں بجائیں۔

پولیس نے بتایا کہ کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ پائلٹ نے ٹیک آف کے فوراً بعد محسوس کیا کہ طیارے میں کوئی مکینیکل مسئلہ ہے، بعد میں اسے معلوم ہوا کہ لینڈنگ گیئر میں کوئی خرابی ہوچکی ہے اور اب یہ دوبارہ نہیں کھلے گا۔

پائلٹ نے پرواز جاری رکنے کی بجائے واپس لینڈنگ کا فیصلہ کیا، اس نے طیارے میں موجود ایندھن جلانے کے لیے ہوائی اڈے کا کئی گھنٹوں تک چکر لگایا تاکہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران دھماکے کے خطرے کو کم سے کم جا سکے۔

کچھ گھنٹے فضا میں ایندھن جلانے کے بعد پائلٹ نے پہیوں کے بغیر ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی، طیارے میں سوار 60 سالہ مسافر جوڑا خود چل کر جہاز سے اترا جنہیں دیکھ کر سب کو اطمینان ہوگیا اور پائلٹ کی خوب تعریف کی۔

تازہ ترین