وائرل اسٹوریز

’ڈیزل’ سے پراٹھے بنانے والے شخص کی تہلکہ خیز ویڈیو

صحت کے تمام اصول مٹی تلے دفن ہوگئے

Web Desk

’ڈیزل’ سے پراٹھے بنانے والے شخص کی تہلکہ خیز ویڈیو

صحت کے تمام اصول مٹی تلے دفن ہوگئے

اگر آپکو پراٹھے بنانے کیلئے تیل یا گھی کے بجائے ڈیزل دیا جائے تو کیسا لگے گا؟

جی ہاں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے ڈیرہ جما رکھا ہے میں ایک شخص کو ڈیزل میں پراٹھے تیار کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

 حیران کن بات یہ کہ ڈیزل میں پراٹھا بنانے کی ترکیب نئی نہیں بلکہ مذکوہ شخص گزشتہ 35 سالوں سے اپنے گاہکوں کو ڈیزل سے تیار شدہ پراٹھے کھلا رہا ہے۔

بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں سرک کنارے لگائے گئے اسٹال میں پراٹھے کو ڈیزل سے تلا جارہا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص توے میں ٹِن سے وافر مقدار میں پراٹھے پر تیل انڈیلتے دیکھا جاسکتا ہے جسے وہ ’ ڈیزل’ کا نام دے رہا ہے ۔

ببلو نامی پراٹھا فروش کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کے 200 سے 300 پراٹھے لوگوں کو کھلا دیتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا کسی نے مذکورہ شخص کو اس عمل کے بعد لوگوں کی صحت سے کھیلنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو کوئی مختلف قسم کے تبصرے کرنے سے باز نہ آیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ببلو ڈیزل والا جلد ہی فراری خریدے گا اور اس کے گاہک جلد ہی کینسر کے علاج کے لیے اپنا گھر اور گاڑیاں فروخت کریں گے۔

ایک اور صارف نے فوڈ اتھارٹی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ،کیا ہندوستان میں اسٹریٹ فوڈز کے لیے کسی قسم کے فوڈ سیفٹی ریگولیشنز نہیں ہیں؟۔

ایک اور صارف نے اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے لکھا کہ،’مجھے نہیں لگتا کہ یہ ڈیزل یا پیٹرول ہے، لیکن یہ جو کبھ بھی ہے، یہ یقینی طور پر انسانی صحت کے لیے مفید نہیں ہے۔’

تازہ ترین