خواتین

کنسیلر لگاتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

کنسیلر لیتے وقت سب سے پہلے رنگ کا خیال رکھیں

Web Desk

کنسیلر لگاتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

کنسیلر لیتے وقت سب سے پہلے رنگ کا خیال رکھیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ہر عورت خوبصورت جلد کی خواہش مند ہوتی ہے۔ وہ اپنی خواہش پوری کرسکتی ہے یعنی ہر عورت خوبصورت جلدکی مالک بن سکتی ہے، چاہے اس کی عمر یا رنگ کچھ بھی ہو۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اپنی جلد کی ساخت اور کارکردگی کو سمجھ لیں اور اس کی صحیح طریقہ سے دیکھ بھال کریں۔

 یہ بھی درست ہے کہ بہت کم خواتین ایسی ہوں گی جن کی جلد پرفیکٹ ہوتی ہو ورنہ چھوٹی موٹی خامیاں اور داغ دھبے تو ہر جلد میں موجود ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ محنت طلب سات میک اپ کرتے وقت ان کو چھپانا ہوتا ہے۔

 اس کا علاج یہ نہیں کہ خوب گہرا میک اپ کیا جائے بلکہ اس کا آسان حل کنسیلر آپ کی میک اَپ کٹ کا اہم جز ہے جو چہرے کی خامیاں چھپانے کا موٴثر ذریعہ ہے۔ 

اب تو ان خامیوں کو پوشیدہ کرنے کے لئے انواع و اقسام کے کنسیلر بازار میں دستیاب ہیں جن میں اسے آپ اپنی پسند اور جلد کی ساخت کے مطابق انتخاب کرسکتی ہیں لیکن پھر بھی ہم آپ کو کچھ ضروری باتین بتانا چاہتے ہیں تاکہ آپ اپنی مرضی کا کنسیلر خریدنے میں مہارت حاصل کر لیں اور اپنی جلد سے متعلق مسائل کو حل کرکے خوبصورت جلد کی مالک بھی بن سکیں۔ مارکیٹ میں چہرے کی رنگت کے حساب سے کنسیلر باآسانی دستیاب ہیں۔ 

کنسیلر لیتے وقت سب سے پہلے رنگ کا خیال رکھیں۔ ہمیشہ ایسے کنسیلر کا انتخاب کریں جس کا شیڈ آپ کی جلد سے قریب تر ہو، یعنی جلد کی رنگت سے مطابقت رکھتا ہو۔ ہلکے رنگ کا کنسیلر مناسب رہتا ہے البتہ گہرے رنگ کا کنسیلر مناسب نہیں ہوتا کیونکہ داغ دھبے جلد سے زیادہ گہرے رنگ کے ہوتے ہیں، اس لئے جلد سے ملتے جلتے کرل کے کنسیلر ہی پوری ہم آہنگی پیدا کرسکتے ہیں۔

 اگر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہیں تو انہیں چھپانے کیلئے بڑی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کنسیلر لگانے کے طریقے سے ناواقف ہیں، خود نہ لگائیے یا پھر سیکھ کر لگائیے تاکہ مناسب نتائج حاصل ہوسکیں۔ اکثر خواتین آنکھوں کے حلقے چھپانے کیلئے کنسیلر لگاتے وقت سیاہ حلقوں پر ہلکے رنگ کے کنسیلر کا انتخاب کرتی ہیں۔

 جس کے نتیجے میں آنکھوں کے حلقوں میں ہلکا گرے رنگ نمایاں ہو جاتا ہے جو کہ چہرے پر بدنما دکھائی دیتا ہے۔ اس طرح کے مسائل سے نجات حاصل کرنے کیلئے اپنی جلد کی قدرتی رنگ سے کئی شیڈز ہلکا کنسیلر استعمال کرنے کے بجائے ایسے رنگ کا کنسیلر استعمال کریں جو جلد سے صرف آدھ شیڈ ہلکا ہو۔

 سیاہ حلقے اگر بہت زیادہ گہرے ہیں تو کنسیلر جلد کی رنگت سے ہلکا ہونا چاہیے۔ ویسے کنسیلر کئی رنگوں میں ہوتے ہیں۔ جن میں کچھ مخصوص رنگوں کے کنسیلر سیاہ حلقوں اور داغ دھبوں کو چھپانے کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔ لیکن ان کے استعمال سے اپنے آنکھوں کے نیچے حلقوں کی رنگت کے حوالے سے جاننا نہایت ضروری ہے۔ کنسیلر کئی اقسام کے ہوتے ہیں۔

ٹھوس اسٹک کنسیلر:لپ اسٹک کی شکل کا ہوتا ہے جسے براہِ راست جلد پر موجود داغ دھبوں پر لگایا جاتا ہے۔ اسے لگانا بہت آسان ہوتا ہے۔ یہ حلقوں کو بھی پوشیدہ کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور چہرے کے داغ دھبوں کو چھپانے کا کام بھی دیتا ہے۔ البتہ حساس جلد کیلئے کنسیلر کی یہ قسم مناسب نہیں ہوتی کیوں کہ حساس جلد پر اسے بلینڈ کرنا کافی دشوار ہوتا ہے۔

اسٹک کنسیلر: عام طور پر اس کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ کون، کہ اس کا استعمال آسان ہوتا ہے۔ ساخت کے لحاظ سے یہ مختلف ہوتے ہیں۔ گاڑھے اور کریمی ہوتے ہیں۔ ان میں کریمی کنسیلر سیاہ حلقوں کیلئے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔

ٹیوب کنسیلر:لیکیوئڈ شکل میں ہوتے ہیں۔ انہیں بلینڈ کرنا بہت ہی اسان ہوتا ہے۔

پینسل کنسیلر: پینسل کی شکل میں ہونے کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے باریک لائنوں کو چھپانے کے لئے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔

پوٹ کسنیلر:گاڑھا ہوتا ہے اور اسٹک کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتے ہیں۔ یہ کنسیلر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے چھپانے میں بہترین ہوتا ہے۔

ہانی لانٹر پین کنسیلر:جلد کے داغ دھبوں اور حلقوں کے چھپانے کا کام نہیں کرتا، بلکہ اس کو لگانے سے داغ دھبے اور جلد کے تقائص ہلکے ہو جاتے ہیں۔ غرضیکہ کا سمیٹک انڈسٹری نے مختلف اقسام کے کنسیلر مارکیٹ میں متعارف کرائے ہیں، ان کی خصوصیات کے مطابق انہیں خریدار اور استعمال کیا جاتا ہے۔

کنسیلر کی ضرورت کن خواتین کو ہوتی ہے؟ اس کا جوا ب یہ دیا جاسکتا ہے کہ کسنیلر کے استعمال کی ضرورت کا انحصار ہر خاتون کے مسئلے پر ہوتا ہے۔ یعنی کنسیلر کے استعمال کی ضرورت پر خاتون کو ان کے چہرے پر موجود خامیوں کے حساب سے پڑتی ہے۔ کنسیلر میک اپ سے چہرے پر واضح دھبوں اور آنکھوں کے گرد حلقوں کو چھپانا بہت آسان ہوتا ہے۔ کنسیلر کا درست طریقے سے استعمال نہ صرف سیاہ حلقوں کو چھپانے بلکہ جلد کو تروتازگی کا تاثر فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 کنسیلر اپلائی کرنے کا بنیادی طریقہ معلوم ہونا نہایت ضروری ہے۔ کنسیلر کے استعمال کا طریقہ تمام اقسام کی جلدوں پر ایک جیسا ہی ہے کہ ایک نقطے کو احتیاط کے ساتھ بلینڈ کرنا ہوتا ہے کیونکہ اگر صحیح طریقے سے بلینڈ نہ کیا جائے تو چہرے پر سفید دھبے نمایاں ہو کر جلد کو مزید بدنما بنادیتے ہیں۔ سب سے پہلے داغ دھبوں پر نقطے کی شکل میں کنسیلر لگائیں۔ برش یا انگلی کی مدد سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

 برش زیادہ مناسب رہتا ہے کیوں کہ انگلی سے کنسیلر بلینڈ کرنا مشکل ہوتا ہے اور گہری سطح تک نہیں لگایا جاسکتا۔ برش کا استعمال بھی درست طریقے سے کیا جائے۔ آنکھوں کے نیچے کونوں پر کنسلیر لگانے کیلئے بڑا برش زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے چپٹے اور گول برش مناسب رہتے ہیں۔

 انگلی سے لگانے کی صورت میں، کنسیلر لگانے کے بعد انگلی سے آہستہ آہستہ تھپتھپائیں تاکہ وہ دھبوں کو اپنے اندرجذب کر لیے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ جلد کی ٹون کے ساتھ پوری طرح بلینڈ ہوجائے، اس سے کنسیلر کا رنگ جلد کی رنگت سے ہلکا معلوم ہوگا اور بُرا نہیں لگے گا۔ کنسیلر لگنے کا کام بڑی مہارت سے کرنا چاہیے۔ اس کے بعد جب بیس (Base) بنائی جائے گی تو چہرہ نارمل ہوجائے گا۔

 اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد حلقے ہیں تو نہایت آہستگی سے آنکھوں کے نیچے چند نقطے لگائیں اور پھر انگلی کی مدد سے تھپتھپائیں اور آہستہ آہستہ پھیلا دیں۔ چہرے کے داغ دھبوں کے مقابلے میں آنکھوں کے گرد حلقوں کی جگہ کافی بڑی ہے اس لئے خاصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ بے احتیاطی برتنے پر ایک گہرے دائرے کی جگہ دو ہلکے دائرے نظر آنے لگیں گئے۔

بہتر طریقہ یہ ہے کہ آئینے کے سامنے بیٹھ جائیں اور آئینہ دیکھتے ہوئے آنکھوں کے گرد حلقوں پر نقطے لگائیے اور پھر کنسیلر لگا کر درمیانی انگلی سے مہارت کے ساتھ پھیلانے کی کوشش کریں۔ بیرونی گوشے سے اندرونی گوشے کی طرف انگلی سے ملیں کیونکہ یہ حصہ بڑا نازک اور حساس ہوتا ہے۔

 اس لیے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آنکھوں کے نیچے حلقوں کے بجائے جمع شدہ چربی ہے تو اس کے لئے اوّل تو کنسیلر کا استعمال ہی نہ کریں اور پھر بڑی مہارت سے لگائیں۔ یہ حلقے مدہم نظر آئیں گے۔ 

جلد پر اگر داغ دھبوں کے بجائے مہاسے ہیں تو ایسی صورت میں کنسیلر بہت کم استعمال کرنا چاہیے کیوں کہ اس کا سیاہ مادہ مسامات کو بند کرکے مہاسوں کے مسئلے کو اور سنگین بنا سکتا ہے تاہم اس کیلئے وہ کنسیلر استعمال کریں جو زیادہ گاڑھا نہ ہو اور خوشبو سے پاک ہو تو جلد کیلئے مناسب رہتا ہے۔

 مہاسوں کو چھپانے کیلئے جلد کی رنگت کے عین مطابق فاوٴنڈیشن لگانے سے قبل چہرے پر کوئی Day Cerm لگائیں اور پھر کسنیلر لگا کر اسفنج سے پھیلالیں اور پھر اپنا میک اپ شروع کریں۔

تازہ ترین