بالی ووڈ

ہما قریشی کی اجمیر شریف آمد

شوٹنگ سے وقت نکال کر ہما قریشی درگاہ پہنچ گئیں۔

Web Desk

ہما قریشی کی اجمیر شریف آمد

شوٹنگ سے وقت نکال کر ہما قریشی درگاہ پہنچ گئیں۔

فلم کی کامیابی کیلئے دعا، اسکرین گریب
فلم کی کامیابی کیلئے دعا، اسکرین گریب

 بالی وڈ اداکارہ و ماڈل ہما قریشی اپنی نئی آنے والی فلم 'جولی ایل ایل بی 3' کی کامیابی کی دعا کیلئے درگاہ اجمیر شریف جا پہنچیں۔

پہلی فلم ’جولی ایل ایل بی’ سال 2013 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کا سیکوئل 2017 میں سینما گھروں کی زینت بنا ۔جبکہ اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی شوٹنگ اجمیر کے ڈی آر ایم آفس سمیت آس پاس کے دیہاتوں اور علاقوں میں جاری ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ ہما قریشی شوٹنگ سے وقت نکال کر درگاہ اجمیر شریف پہنچیں جہاں انہوں نے مزاد پر چادر اور پھول چڑھائے اور اپنی نئی آنے والی فلم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

مذکورہ تصاویر  شیئر کرتے ہوئے ہماقریشی نے لکھا کہ 'اجمیر شریف، دعا سب کیلئے، صبر سکون ، شکر'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اپنی فلم کی کامیابی کیلئے درگاہ اجمیر شریف کا رخ کرتی رہی ہیں چاہے پھر وہ شخصیات ہندو ہوں یا پھر مسلم۔

ماضی میں امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون، ٹائیگر شروف، اجے دیوگن، کنگنا رناوت اور کرینہ کپور  اجمیر شریف اپنی مرادوں کے حصول کیلئے بھی آ چکے ہیں۔

تازہ ترین