انفوٹینمنٹ

زاہد احمد بھی سجل علی کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

زاہد احمد کو سجل علی کیساتھ کام کرنے کا انتظار

Web Desk

زاہد احمد بھی سجل علی کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

زاہد احمد کو سجل علی کیساتھ کام کرنے کا انتظار

زاہد احمد بھی سجل علی کیساتھ کرنے کے منتظر
زاہد احمد بھی سجل علی کیساتھ کرنے کے منتظر

پاکستانی اداکار زاہد احمد نے خوبرو اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا کھل کر اظہار کردیا۔

’زرا یاد کر‘ ، عشق زھے نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’دلدل‘ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار زاہد احمد نے وائس آف امریکہ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

زاہد احمد نے کہا کہ ’ میں تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکا ہوں اور اب بس سجل علی ہی رہ گئیں ہیں جن کے ساتھ میں کام کرنا چاہتا ہوں‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری جوڑی بہت اچھی لگے گی‘۔

زاہد احمد نے کہا کہ ’ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکا ہوں، صبا قمر کے ساتھ متعدد مرتبہ کام کیا اور وہ صبا ہی ہیں جن کے ساتھ کام کر کے سب سے زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ وہ بہترین اداکارہ ہیں اور  وہ بے حد اچھے طریقے سے پیش آتی ہیں‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’ ماہرہ خان کے ساتھ شارٹ فلم کرچکا ہوں، مہوش حیات کے ساتھ بھی ایک چھوٹا سا کام کرلیا ہے اور میرا تجربہ بہت اچھا رہا کیونکہ وہ بہت پرجوشی سے ملتی ہیں اور کام بھی بغیر کسی شکایت کے اچھے طریقے سے کرتی ہیں۔‘

یاد رہے کہ زاہد احمد صبا قمر کے ساتھ ڈراما ’بے شرم‘ کر چکے ہیں جبکہ ماہرہ خان کے ساتھ شارٹ فلم ’پرنس چارمنگ‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

ان دنوں زاہد احمد ڈراما ’جان سے پیارا جونی‘ میں اداکارہ حرا مانی اور مامیا شاہ جعفر کے ساتھ کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین