پاکستانیوں کی دبئی میں موجود خفیہ جائیدادوں کا پردہ فاش
17 ہزار پاکستانی مالکان کی دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں اور دیگر طاقتور افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات کے حوالے سے ’دبئی اَن لاکڈ‘ کے نام سے لیکڈ دستاویزات نے تہلکہ مچا دیا۔
’دبئی ان لاکڈ‘ کی تفصیلات کے مطابق دبئی میں غیر ملکیوں کی 389 ارب ڈالر کی جائیدادیں موجود ہیں جن کے مالکان میں سرفہرست افراد کا تعلق روس سے ہے۔
دستاویزات کے مطابق دبئی میں مبینہ طور جائیدادیں چھپانے والوں میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
دبئی میں رہائشی جائیداد کی خرید و فروخت میں ملوث غیر ملکیوں میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے اور پاکستانی شہریت والے 17 ہزار مالکان کی دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں ہیں۔
یوں دبئی کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پاکستانیوں کی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم تقریباً ساڑھے 12 ارب ڈالر ہے۔
دبئی لیکس میں پاکستانی سیاست دانوں، میڈیا کے افراد، بڑی کاروباری شخصیات اور فوجی افسران کے نام بھی شامل ہیں۔
یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ ان دستاویزات میں جائیدادوں کی ملکیت کا محض انکشاف مالی جرائم یا ٹیکس فراڈ کا ثبوت نہیں ہے۔
دبئی لیک میں جن اہم پاکستانی شخصیات کی جائیدادوں کا راز فاش ہوا ہے ان میں چند کے نام درج ذیل ہیں۔
- صدر آصف زرداری کے تینوں بچے، بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری
- مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسین نواز
- وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ان کی اہلیہ
- سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ کے بیٹے سعد باجوہ
- سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور انکی اہلیہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلیہ
- مرحوم سابق صدر پرویز مشرف
- سینیٹر فیصل واڈا
- پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت
- آصف زرداری کے قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی
- سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی
- فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی
- اے آر وائے گروپ کے مالک سلمان اقبال
- دیگر جن اہم شخصیات کے نام لیکڈ دستاویزات میں سامنے آئے ان میںسابق وزیر ماروی میمن، رکن قومی اسمبلی عامر علی مگسی، رکن صوبائی اسمبلی شیخ ایم مغیری اور آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس تاجک سہیل شامل ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 39 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 42 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں