عاصم اظہر جلد شادی کرنے والے ہیں؟
مداح دعا کریں ہمارے والدین ہمیں جلد شادی کی گڈ نیوز سنادیں۔
پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی اور اپنی شادی کے حوالے سے والدین کی جانب سے جلد رضامندی مل جانے کیلئے مداحوں سے دعا ؤں کی درخواست کردی۔
عاصم اظہر نے اس خواہش کا اظہار حال ہی میں پروگرام مذاق رات کے سیٹ پر کیا۔
پروگرام کے اوپن مائک سیگمنٹ کے دوران جب مداح نے عاصم سے ان کی اور میرب کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تو عاصم کا کہنا تھا کہ ‘یہ فیصلہ ہم دونوں کے والدین کریں گے،دعا کریں جلدی ہوجائے‘۔
عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ’ شادی کی ابھی تک باقائدہ کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ میری اور میرب کی دلی خواہش یہی ہے کہ یہ فیصلہ ہم دونوں کےوالدین کریں‘۔
پروگرام میں شریک ایک خاتون نے کہا کہ میرب اور آپ ایک ساتھ بے حد خوبصورت لگتے ہیں، جس پر عاصم نے فوری ردعمل دیا کہ ‘بس پھر آپ دعا کریں ہمارے والدین ہمیں جلد ہماری شادی کی گڈ نیوز سنادیں‘۔
یاد رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی ایک انٹرویو میں عاصم اظہر سے ان کی شادی کے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر گلوکار نے کہا کہ ’ شادی کی تاریخ والدین طے کریں گے کیونکہ اسی میں برکت ہوتی ہے اور میں سب کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ جہاں اپنی مرضی ہو وہاں والدین کی رضامندی بھی شامل ہونی چاہیے‘۔
عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ’ آپ کو شادی کے حوالے سے جاننے کیلئے میرے والدین سے ہی رجوع کرنا پڑے گالیکن شادی کی تاریخ جب بھی طے ہو گی سب کو معلوم ہو جائے گا‘۔
یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی 2022 میں ہوئی تھی۔ان دنوں عاصم اظہر اپنے ڈیبیو البم ‘بے مطلب‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز