انفوٹینمنٹ

دلجیت دوسانجھ بھی شازیہ منظور کے فین، کنسرٹ میں گانا گادیا

دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظور کا مشہور گانا کنسرٹ میں گادیا

Web Desk

دلجیت دوسانجھ بھی شازیہ منظور کے فین، کنسرٹ میں گانا گادیا

دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظور کا مشہور گانا کنسرٹ میں گادیا

دونوں فنکاروں میں گفتگو دونوں ممالک کی عوام کے دل خوش کرگئی۔
دونوں فنکاروں میں گفتگو دونوں ممالک کی عوام کے دل خوش کرگئی۔

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی سینئر گلوکارہ شازیہ منظور کے درمیان محبت و احترام سے بھرپور گفتگو دونوں ممالک کی عوام کے دل خوش کرگئی۔

دلجیت دوسانجھ ان دنوں شہرت کے آسمان چھو رہے ہیں اور ان کا ہر ایک گانا ریلیز ہوتے ہی شائقینِ موسیقی سے داد وصول کر رہا ہے۔

دلجیت دوسانجھ ناصرف اپنی بہترین گلوکاری بلکہ اپنے طور طریقوں اور ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے سبب بھی مشہور ہیں۔

حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے اپنے ایک کنسرٹ کے دوران شازیہ منظور کا گانا ’بتیاں بجھائے رکھ دیں‘ گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر خود دلجیت دوسانجھ نے کمنٹ کرتے ہوئے شازیہ منظور کیلئے لکھا کہ ’رسپیکٹ رسپیکٹ، بہت پیار‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ملنے والے محبت و احترام کا جواب دیتے ہوئے شازیہ منظور نے لکھا کہ ’ تمھاری بہت عزت کرتے ہیں، تم ہمارا فخر ہو بیٹے، ایسے ہی مادری زبان کی خدمت کرتے رہو، میں تمھاری بہت بڑی فین ہوں‘۔

دونوں فنکاروں کے درمیان ہونے والے اس محبت کے تبادلے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ دلجیت دوسانجھ جانتے ہیں کہ اپنے بڑوں کی عزت کیسے کرنی چاہئے ‘ ، جبکہ ایک صارف نے شازیہ منظور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ شازیہ منظور جیسا کوئی بھی نہیں‘۔

واضح رہے کہ شازیہ منظور کا یہ گانا گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں تو مقبول تھا ہی لیکن سوشل میڈیا سینسیشن بننے والے ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ کی جانب سے سال 2022 میں اس گانے پر رقص کرنا شازیہ منظور کے گیت کو مزید مشہور کرگیا۔

تازہ ترین