ایڈ شیران کا کرشنا ابھیشیک کے ہمراہ رقص، تصاویر وائرل
کرشنا نے ایڈ شیران کو ’سنہرے دل والا فنکار‘ قرار دیا۔

مشہور انگریزی گیت ‘شیپ آف یو‘،‘ تھینکنگ آؤٹ لاؤڈ‘ اور ‘فوٹوگراف‘ کے خالق عالمی سطح پر مقبول گلوکار ‘ایڈ شیران ‘ نیٹ فلکس پر جاری پروگرام ‘دی گریٹ انڈین کپل شو‘کی آنے والی قسط میں میں جلوہ گر ہوں گے۔
حال ہی میں پروگرام کےکریو ممبر کرشنا ابھیشیک کی جانب سے انسٹاگرام پرمذکورہ قسط کی کچھ تصویری جھلکیاں جاری کی گئی ہیں۔ جس میں گلوکار کو کرشنا کے ہمراہ رقص کرتے دیکھا جاریا ہے۔

کرشنا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایڈ شیران کو ’سنہرے دل والا فنکار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ ہمارے پروگرام کے اگلے ایپی سوڈ میں ایڈ شیران بطور مہمان شرکت کریں گے۔ ان کےساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا ۔وہ سنہرے دل کے مالک فنکار ہیں‘۔
شو میں کامیڈی کردار نبھانے والے اداکار کرشنا کی جانب سے جاری تصویروں میں سے پہلی تصویر میں ‘ایڈ شیران‘ کو دی گریٹ انڈین کپل شو کی ٹیم کپل شرما، سنیل گروور، کیکو شاردا، ارچنا پورن سنگھ اور کرشنا ابھیشیک کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری تصویرمیں، 'پرفیکٹ' کے گلوکار کو کرشنا اور کیکو کے ساتھ ہنستے ہوئے جبکہ کچھ تصاویر میں کرشنا اور ایڈ کو ایک ساتھ رقص کرتے جاسکتا ہے۔

واضح رہے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو ‘ کا پریمیئر 30 مارچ 2024 کو نیٹ فلکس پر ہوا اور اب تک کئی مشہور شخصیات کا استقبال کر چکا ہے جن میں رنبیر کپور اور دلجیت دوسانجھ،دیول برادرز سمیت سیریز ہیرا منڈی کی کاسٹ شامل ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 58 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 60 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں