راکیش روشن کی اداکارہ میرا کو سالگرہ کی مبارکباد
سالگرہ کی مبارکباد اور ڈھیر ساری خوشیاں، راکیش روشن

بھارتی سینئر اداکار ، فلمساز، ہدایتکار اور اسکرین رائیٹر راکیش روشن نے پاکستانی اداکارہ میرا کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کردی۔
میرا نے 12 مئی کو اپنی سالگرہ منانے کیلئے لاہور کے ایک یتیم خانے میں یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اس دن کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اس دن کا احوال لکھتے ہوئے بتایا کہ ’انہوں نے معصوم سے بچوں میں تحائف بانٹے جنکو دیکھ کر تمام بچے بے حد خوش ہوئے‘۔
اداکارہ اس پوسٹ میں شامل تصاویر میں گلابی لباس میں ملبوس نظر آئیں اور وہ ہر جگہ کھلکھلاتی ہوئی بھی دکھیں۔
اداکارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتی بھی نظر آئیں جبکہ تصاویر میں وہ کہیں بچوں میں کھانے کی چیزیں تقسیم کرتی تو کہیں انہیں اپنے ہاتھوں سے کھلاتی بھی نظر آئیں۔
جہاں اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں میرا کے مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے دکھے وہیں راکیش روشن نے بھی میرا کے نام ایک پیغام کمنٹ سیکشن میں لکھا۔

راکیش روشن نے لکھا کہ ’سالگرہ کی مبارکباد اور ڈھیر ساری خوشیاں‘۔ راکیش روشن کا یہ مختصر سا کمنٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور صارفین راکیش کی جانب سے میرا کی سالگرہ پر دعائیہ کلمات پڑھ کر خوش ہیں۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں