بالی ووڈ
راہا کپور کے لیے 20 سال تک باہر کی راہیں بند، مگر کیوں؟
میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ راہا 20 سال کی عمر سے پہلے گھر سے باہر جائیں، عالیہ بھٹ
راہا کپور کے لیے 20 سال تک باہر کی راہیں بند، مگر کیوں؟
میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ راہا 20 سال کی عمر سے پہلے گھر سے باہر جائیں، عالیہ بھٹ
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کپورکی پیدائش کے بعد پیشہ ورانہ زندگی میں ہونے والے مسائل پر بول پڑیں۔
اداکارہ نے کہا ‘راہا کی پیدائش کے بعد سمجھ آیا ہے کہ میں نے گھر سے دور رہ کر اپنی ماں کو کریئر کی وجہ سے کتنا ستایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘کام کرنے والی ماں ہونے کی مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھی مجھے اپنی ماں کو نظر انداز کرنے کے جرم کا بھی احساس ہوتا ہے۔
اپنی والدہ اداکارہ سونی رازدان سے گفتگو،کے دوران عالیہ نے اس حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ راہا 20 سال کی عمر سے پہلے گھر سے باہر جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ، مجھے یاد ہے جب میں حاملہ تھی اور لندن میں ‘ہارٹ آف سٹون‘ کی شوٹنگ کر رہی تھی تو اس احساس ندامت کی وجہ سے تین تین دن تک سو نہیں پاتی تھی کہ میں اچھی بیٹی کیوں نہ بن پائی؟
عالیہ کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ میرے والدین نے مجھے آزادی دی اور اسی کی بدولت میں آج کامیاب بھی ہوں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس بات کا دکھ بھی ہوتا ہے کہ میں نے اپنی ماں کیساتھ زیادہ وقت نہیں گرازا۔ یہ سب سوچنے کے بعد فیصلہ کیا کہ میں راہا کو اس بات کا پابند کروں گی کہ وہ 20 سال کی عمر سے پہلے گھر سے باہر نہ جائیں۔
واضح رہے عالیہ بھٹ نے نیلی آنکھوں والی راہا کپور کو نومبر 2022 میں جنم دیا تھا ۔اداکارہ ان دنوں اپنی اگلی فلم ‘جگرا ‘کی ریلیز ڈیٹ کا انتظار کر رہی ہیں۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment




