غزہ میں ہلاک ہونے والے ’ ویبھو انیل کالے’ کون؟
ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ہندوستان سے بتایا جارہا ہے
غزہ میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امدادی کارکن کی شناخت ویبھو انیل کالے کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ہندوستان سے بتایا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ’ ویبھو انیل کالے’ غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ انیل کالے اپنے پسماندگان میں اہلیہ امرتا اور دو نوعمر بچے، بیٹا ویدانت اور بیٹی رادھیکا کو چھوڑ کر گئے ہیں۔
ہندوستان سے تعلق رکھنے والے سابق کرنل ویبھو انیل کالے اقوام متحدہ کے ساتھ سیکورٹی سروس کوآرڈینیٹر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے جو رفح میں صیہونی بمباری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔
کرنل ویبھو انیل کالے کے بارے میں چند حیران کن حقائق:
1. 46 سالہ کرنل ویبھو انیل کالے نے مسلح افواج میں تقریباً دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزارا۔ انکا تعلق بھی ایسے ہی خاندان سے تھا جو فوج سے منسلک تھے ، انیل کالے کے بھائی گروپ کیپٹن وشال کالے بھی ہندوستانی فضائیہ میں خدمات انجام دے رہے تھے، فوج میں ان کے کزن کرنل ایمے کالے، اور ان کے بہنوئی، ونگ کمانڈر پرسنت کردے ریٹائرڈ افسر تھے۔
2. سوملوار ہائی اسکول سے تعلم حاصل کرنے والے کرنل کالے کا تعلق ناگپور سے تھا بعدازاں انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے ہیومینٹیز میں بی اے کی ڈگری حاصل کی جبکہ انکے لنکڈ ان اکاؤنٹ کے مطابق انہوں نے اندور سے سینئر ڈیفنس مینجمنٹ میں ڈپلومہ حاصل کیا۔
3. 2009 میں کرنل کالے نے بین الاقوامی ریڈ کراس سے بین الاقوامی انسانی قانون میں سرٹیفکیٹ پروگرام مکمل کیا۔ جبکہ سال 2012 میں، انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل انٹیگریشن سے بہیورل سائنس میں ایک اور سرٹیفکیٹ پروگرام مکمل کیا۔
4. کرنل ویبھو انیل کالے نے 1998 میں ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کشمیر میں 11 جے اے کے رائفلز کی کمانڈ کی، مہو میں آرمی کے انفنٹری اسکول میں انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، شمال مشرق اور سیاچن گلیشیئر میں کام کیا، اور انسداد انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں فعال رہے۔
وہ ہندوستانی فوج میں بٹالین کمانڈر اور رائفل کمپنی کمانڈر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے۔جبکہ انہوں نے 2022 میں فوج سے مستقل طور پر ریٹائرمنٹ لے لی۔
5. فوج میں رہتے ہوئے، کرنل کالے نے 2009 سے 2010 تک اقوام متحدہ کے ساتھ کنٹیجینٹ چیف سیکورٹی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
حکام کے مطابق 5 سے 6 ہفتے قبل انہوں نے اقوام متحدہ کا محکمہ برائے تحفظ و سلامتی میں سیکورٹی کوآرڈینیشن آفیسر کے طور پرشمولیت اختیار کی تھی۔
واضح رہے کہ کرنل کالے کی ہلاکت 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے بعد اقوام متحدہ کی پہلی بین الاقوامی ہلاکت ہے۔
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف