انفوٹینمنٹ

اینکر مدیحہ نقوی کی والدہ انتقال کر گئیں

میری والدہ ’سیدہ الماس بخاری’ کا آج انتقال ہوگیا ہے

Web Desk

اینکر مدیحہ نقوی کی والدہ انتقال کر گئیں

میری والدہ ’سیدہ الماس بخاری’ کا آج انتقال ہوگیا ہے

مدیحہ نقوی کی والدہ  کے ساتھ تصویر
مدیحہ نقوی کی والدہ  کے ساتھ تصویر

 پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف میزبان و  اینکر پرسن مدیحہ نقوی کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔

دلخراش اور افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مدیحہ نقوی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے قرآنی آیت لکھتے ہوئے والدہ کے انتقال کی خبر اپنے صارفین سے شیئر کی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں مدیحہ نقوی اپنی والدہ کا ہاتھ تھامے ہوئی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے صارفین سے دعائے مغفرت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ’میری والدہ سیدہ الماس بخاری’ کا آج انتقال ہوگیا ہے براہ کرم انکے ایصال ثواب کیلئے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

واضح رہے کہ اس سے قبل مدرز ڈے کے موقع پر مدیحہ نقوی نے خوبصورت ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کراچی سے لاہور کا تک کا سفر طے کرنے کے مناظر دکھائے تھے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اینکر کا کہنا تھا کہ ماؤں کے عالمی دن کو منانے کیلئے میں بھی اپنی والدہ کے پاس جارہی ہوں۔

مدرز ڈے کے محض دو دن بعد والدہ کے انتقال کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر ڈالا، رنج کے عالم میں کئی صارفین مدیحہ سے کمنٹ سیکشن میں اظہار ہمدردی جتاتے ہوئے تعزیت کرتے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ مدیحہ نقوی جولائی 2019 میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور معروف میزبان  فیصل سبزواری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔جبکہ اس جوڑے نے مارچ 2022  میں پہلے بیٹے سید زائر حسین سبزواری کا اس دنیا میں خیر مقدم کیا۔

مدیحہ نقوی اپنے کیرئیر میں کئی شوز اور لائیو ٹرانسمیشنز کی میزبانی کرچکی ہیں۔ جبکہ انکے شوہر فیصل سبزواری بھی  2002 میں ایم کیو ایم کے سب سے کم عمر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 2008 اور 2013 میں بھی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔بعد ازاں انہوں نے سال 2021  میں  پہلی بار سینیٹ کا انتخاب بھی لڑا۔

تازہ ترین