انفوٹینمنٹ

' ہیرا منڈی' کیلئے 1 سال تک آڈیشن دیتی رہی، شرمین سیگل

ماموں سنجے لیلا بھنسالی کے ہدایتکار ہوتے ہوئے بھی میں نے آڈیشن دیے۔

Web Desk

' ہیرا منڈی' کیلئے 1 سال تک آڈیشن دیتی رہی، شرمین سیگل

ماموں سنجے لیلا بھنسالی کے ہدایتکار ہوتے ہوئے بھی میں نے آڈیشن دیے۔

شرمین سیگل نے ہیرا منڈی میں کاسٹنگ سے متعلق  بڑی بات کہہ دی، فوٹو بشکریہ گوگل
شرمین سیگل نے ہیرا منڈی میں کاسٹنگ سے متعلق  بڑی بات کہہ دی، فوٹو بشکریہ گوگل

نیٹ فلکس انڈیا کی ویب سیریز ہیرا منڈی میں ’عالم زیب‘ کا کردار ادا کرنے والی بالی وڈ اداکارہ شرمین سیگل نے دعویٰ کیا ہے کہ نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہونے کے باوجود ’ہیرامنڈی‘ کے لیے انہوں نے کئی آڈیشنز دیے۔

' دی گریٹ انڈین کپل شو' کے ایک حالیہ ایپی سوڈ کے دوران شرمین سیگل نے ہیرامنڈی کی دیگر اداکاراؤں کے ہمراہ شرکت کی۔ اور اس دوران ایک سوال کے جواب میں شرمین نے یہ انکشاف کرکے ناظرین کو حیران کردیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہونے کے باوجود انہیں ’عالم زیب‘ کے کردار کے لیے آڈیشن دینا پڑا۔

جب شو کے میزبان کپل شرما نے سوال پوچھا کہ کیا آپ کے ماموں نے واقعی آپ کا آڈیشن لیا تھا یا آپ نے انہیں ماموں بنایا؟ جس پر شرمین سیگل نے کہا کہ وہ ایک سال تک آڈیشن دیتی رہیں ہیں۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے 28 سالہ اداکارہ نے کہا کہ ایک سال میں انہوں نے اس کردار کے لیے 16 آڈیشن دیے۔

شرمین سیگل سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی، دی ڈائمنڈ بازار میں عالم زیب کا کردار نبھایا ہے۔  شرمین سیگل کے علاوہ ویب سیریز میں منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، اور سنجیدہ شیخ بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نیٹ فلکس پر دھوم مچانے والی ویب سیریز  'ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار' میں کام کرنے والی اداکاراؤں اور ہدایتکاروں کے معاوضے کی تفصیلات نے دنیا بھر کے لوگوں کو حیران و پریشان کر دیا تھا۔

رپورٹ میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق ’سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی ہدایت کاری کے لیے 60 سے 70 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے جو کہ اکثر بالی وڈ اداکاروں کی فیس سے بھی زیادہ ہے۔

سیریز میں موجود اداکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ سوناکشی سنہا نے لیا ہے جو ’فریدن‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ سوناکشی نے اپنے اس کردار کے لیے 2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

سیریز میں ’ملکہ جان‘ کا کردار نبھانے والی منیشا کوئرالا نے 1 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا ہے۔

'ببو جان' کا کردار نبھانے والی ادیتی راؤ حیدری کو ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے درمیان ادائیگی کی گئی ہے، جبکہ رچہ چڈھا نے 1 کروڑ اور سنجیدہ شیخ نے 40 لاکھ روپے وصول کیے۔ اس کے علاوہ سیریز ریلیز ہونے کے بعد اپنی ’غیر تصلی بخش اداکاری‘ پر تنقید کا نشانہ بننے والی شرمین سیگل کو ’عالم زیب‘ کا کردار نبھانے کے لیے 30 لاکھ روپے ملے ہیں۔

تازہ ترین