وائرل اسٹوریز

کرینہ ہم شرمندہ ہیں!، حرا مانی کا ’جب وی میٹ’ کی گیت کا انداز وائرل

حرا مانی کو کرینہ کپور کی نقل کرنا مہنگا پڑگیا

Web Desk

کرینہ ہم شرمندہ ہیں!، حرا مانی کا ’جب وی میٹ’ کی گیت کا انداز وائرل

حرا مانی کو کرینہ کپور کی نقل کرنا مہنگا پڑگیا

بالی وڈ حسیناؤں سے متاثر پاکستانی اداکارہ حرام مانی کو فلم ’جب وی میٹ’ میں گیت کے کردار کی نقل کرنا  مہنگا پڑگیا۔

حرا مانی ان دنوں سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہوئے منفرد ویڈیو اپلوڈ کررہی ہیں جس میں اکثر انہیں بھارتی حسیناؤں کی نقل کرتے دیکھا جاتا ہے۔

ڈراما سیریل ’دو بول’ کی اداکارہ  حرا مانی کبھی خود کو ایشوریا رائے سمجھ بیٹھتی ہیں تو کبھی  رانی مکھرجی اور صرف یہی نہیں بلکہ کرینہ کپور کی نقل کرنا بھی  انہیں خوب بھاتا ہے لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کہ حرا مانی اپنی ہر ویڈیو کے بعد مداحوں کے بے شمار تنقیدی تبصروں کا رخ اپنی جانب موڑ لیتی  ہیں۔


ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی کی ایک مذاحیہ ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں انہیں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے فلمی ڈائیلاگ منفرد انداز میں بولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ حرا مانی پیکوک رنگ کے خوبصورت جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی کرینہ کپور اور شاہد کپور کی بالی وڈ فلم ’جب وی میٹ’ کی گیت کے مشہور ڈائیلاگ پر چہرے کے دلچسپ تاثرات کے ساتھ ایسی نقل اتاری کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔

حرا مانی کا کرینہ کپور کے گیت والے انداز کی نقل کرنا سوشل میڈیا صارفین کو حیران کرگیا، تبصرہ کرتے صارفین کا کہنا تھا کہ حرا کو ایک بار پھر پاگل پن کا دورہ پڑگیا ہے۔

ایک اور صارف نے کرینہ کو مخاطب کرتے ہوئے  لکھا کہ ’کرینہ کپور ہم آپ سے شرمندہ ہیں۔’اسی کے ساتھ کمنٹ سیکشن  بھی صارفین کے کئی  متضاد تبصروں سے بھرگیا۔

تازہ ترین