انفوٹینمنٹ
محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بیوقوفی ہے، نادیہ افگن
محبت کو 4 ہفتوں میں بھلایا جا سکتا ہے۔
محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بیوقوفی ہے، نادیہ افگن
محبت کو 4 ہفتوں میں بھلایا جا سکتا ہے۔
سینئر پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو بیک وقت 2 افراد سے محبت ہو سکتی ہے۔
اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور کھل کر اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
نادیہ افگن کی انٹرویو پروگرام سے وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں بیک وقت 2 افراد سے محبت سمیت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی جانب سے محبت میں مرنے کی باتیں کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بے وقوفی اور جھوٹ ہوتا ہے، کوئی کسی کے لیے نہیں مرتا۔
ان کے مطابق وہ عام طور پر نوجوان اداکاروں کو شوٹنگ سیٹ کے دوران محبت سے متعلق بتاتی رہتی ہیں اور انہیں کہتی رہتی ہیں کہ کسی بھی انسان کو بھلانا اور اس کے بغیر پرسکون زندگی گزارنا آسان کام ہے، ہر کسی کو اس کے لیے صرف چار ہفتے درکار ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے دلیل دی کہ جو شخص چار ہفتے گزار لے، پھر وہ محبت کے بغیر بھی رہ لے گا اور پھر وہ واپس مڑ کر اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا جس سے اس کو کبھی محبت ہوتی تھی۔
اداکارہ نے ایک سوال پر کہا کہ بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے اور جو لوگ بولتے ہیں کہ انہیں ایک ہی وقت میں دو لوگوں سے محبت نہیں ہوتی، وہ جھوٹ بولتے ہیں، لیکن یہ محبتیں الگ الگ ہو ں گی۔
اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ ایک شخص سے محبت کا مطلب ہوسکتا ہے کہ اس سے ذہنی ہم آہنگی ہوگی جب کہ دوسرے سے وہ محبت ہوگی جو مرنے مارنے والی ہوتی ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Salman Khan celebrates Children’s Day with heartwarming meet up
Amitabh Bachchan showers love on granddaughter Aaradhya’s special day
Tabu steals runway for Abu Jani Sandeep Khosla
Prem Chopra back home after hospital stay for breathing issues
Mira Rajput beams as daughter Misha steps into entrepreneurship
Vicky Kaushal sends wishes as Rajkummar Rao, Patralekhaa welcome baby girl
Exclusive: Emotional video of Dharmendra’s wife, sons leave fans in tears
Sonakshi Sinha’s absence from Salman Khan’s tour fuels pregnancy rumours


