عالمی منظر

سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی

رابرٹ فیکو کو اسپتال منتقل کردیا گیا

Web Desk

سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی

رابرٹ فیکو کو اسپتال منتقل کردیا گیا

سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو گولی لگنے سے زخمی، فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو گولی لگنے سے زخمی، فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سلوواکیا کے بائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کو حکومتی اجلاس کے بعد گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دلخراش واقعہ دارالحکومت براٹیسلاوا سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں پیش آیا جہاں وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی جس وہ زخمی ہوگئے۔رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی ان کے پیٹ پر لگی۔

اطلاعات کے مطابق واقع کے مقام سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر لوبوس بلاہا نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اس واقعے کی تصدیق کی اور اسے اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا۔

صدر زوزانا کیپوٹووا نے وزیر اعظم پر "وحشیانہ اور بے رحم” حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،’میں حیران ہوں اور  رابرٹ فیکو کو اس نازک لمحے میں ان کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔’

واضح رہے کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ مقامی ہاؤس آف کلچر کے سامنے اس وقت ہوا جب مسٹر فیکو اپنے حامیوں سے ملاقات کرنے آئے تھے جبکہ پولیس نے حملے کے بعد جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے۔

تازہ ترین