بالی ووڈ

ہرشالی ملہوترا کی کامیابی نے ناقدین کی بولتی بند کردی

پڑھائی پر طنز کرنے والوں کو اداکارہ کا کرارا جواب

Web Desk

ہرشالی ملہوترا کی کامیابی نے ناقدین کی بولتی بند کردی

پڑھائی پر طنز کرنے والوں کو اداکارہ کا کرارا جواب

ہرشالی کی کامیابی  پر سوشل میڈیا صارفین حیران
ہرشالی کی کامیابی  پر سوشل میڈیا صارفین حیران

سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان’ میں منی کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے اپنی محنت اور کامیابی سے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چائلڈ اسٹار نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے ناقدین کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ کا منفرد انداز میں جواب دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکارہ کے مطابق ڈانس میں دلچسپی رکھنے اور ڈانس ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے ہرشالی پر تنقید کی اور انہیں ڈانس چھوڑ کر پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔

بعدازاں اداکارہ نے اپنی ویڈیو سے تمام ناقدین کے تبصروں کے اسکرین شارٹ شیئر کیےاور ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے  دسویں جماعت میں 83 فیصد نمبرز حاصل کیے ہیں۔

ہرشالی نے اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "میں اپنے نتائج میں  80 فیصد کی توقع کر رہی تھی، لہذا جب مجھے معلوم ہوا کہ میں نے 83 فیصد حاصل کیے ہیں تو میری خوشی ساتویں آسمان پر تھی’۔

اداکارہ نے بتایا کہ،’ میں ہفتے میں 5 دن پڑھائی کرتی تھی جبکہ ہفتہ اور اتوار  میں نے کتھک کرنے اور ویڈیو بنانے کیلئے وقف کیا ہوا تھا۔’

اداکارہ کا ٹرولنگ کرنے والے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ،’میرا نتیجہ ان تمام لوگوں کیلئے جواب ہے جو مجھے پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کے بارے میں طنز کرتے ہیں۔

ہرشالی کا کہنا تھا کہ،’ڈانس کرنا اور کتھک کرنا ہمیشہ  سے میرا شوق رہا ہے، اور یہ بات بھی سچ ہے کہ 10 ویں کے امتحان دینے کیلئے پڑھائی پر اچھی خاصی توجہ چاہئے ہوتی ہے لیکن جس طرح بہت سے بچے اپنی توجہ ہٹانے کے لیے کھیلنے جاتے ہیں، میں ڈانس کرتی ہوں’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ میری والدہ سینڈل کرتی ہیں اور وہ مجھے منفی تبصروں کے بجائے اچھے تبصروں سے آگاہ کرتی ہیں’۔

دوسری جانب ہرشالی کی کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین انہیں مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین