بالی ووڈ

امیتابھ بچن کا ’ایپل ویژن پرو’ کا تجربہ کیسا رہا؟

اداکار خوشی سے نہال

Web Desk

امیتابھ بچن کا ’ایپل ویژن پرو’ کا تجربہ کیسا رہا؟

اداکار خوشی سے نہال

امیتابھ بچن کا ایپل ویژن پرو کا تجربہ
امیتابھ بچن کا ایپل ویژن پرو کا تجربہ

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے جدید گیجیٹ ’ایپل ویژن پرو’ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا تجربہ شیئر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار امیتابھ بچن نے پوسٹ جاری کی جس میں انہیں بلیو پرنٹڈ  جیکٹ زیب تن کیے  جدید ہیڈ سیٹ پہنے کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا گیا۔

 پوسٹ کے کیپشن میں امیتابھ بچن نے  ایپل ویژن پرو کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ،’ابھیشک نے انھیں نئے گیجیٹ ایپل ویژن پرو سے متعارف کروایا ہے۔’

انھوں نے ایپل کے جدید آلے بمعہ ایک تھری ڈی کیمرے کو بے بی قرار کہتے ہوئے مزید لکھا: اس بے بی کو دوبارہ لگانے کے بعد اس طرح سے کبھی بھی دیکھا نہیں جاسکے گا’۔

واضح رہے کہ اداکار کے لگ بھگ دو لاکھ 90 ہزار بھارتی روپے کے ایپل گیجیٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی رال ٹپک گئی۔

امیتابھ بچن کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے اس مہنگے ترین گیجیٹ کی تعریف کی جارہی ہے اور لگے ہاتھوں اداکار کی شخصیت پر بھی تبصروں کی لائن لگ گئی ہے۔

تازہ ترین