کرینہ کپور کا اپنی ساس شرمیلا ٹیگور کیساتھ ڈانس
ساس بہو کا یہ انداز لوگوں کو بہا گیا۔

بھارتی فلمی دنیا میں بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے ساس شرمیلا ٹیگور کیساتھ 'پٹودی پیلس' سے خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرینہ نے حال ہی میں 1 منٹ کا اشتہار شیئر کیا ہے ، جس میں شرمیلا ٹیگور اور کرینہ کپورنے اپنی خاندانی حویلی 'پٹودی پیلس' میں گھر کی سجاوٹ کے برانڈ کا اشتہار شوٹ کروایا ہے۔
اشتہار میں دکھایا جاتا ہے کہ پہلے ساس بہو اپنے اپنے کمرے میں گھر کی سجاوٹی اشیاء کی خوبصورتی دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہو جاتی ہیں اور اسی خوشی میں رقص شروع کر دیتی ہیں ۔ اس کے بعد ان دونوں کی ملاقات ناشتے کی میز پر ہوتی ہے جہاں دونوں ہی ایک دوسرے کی خوب تعریف کرتی ہیں۔
مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے انگریزی میں انتہائی دلچسپ کیپشن تحریر کیا جس کے الفاظ کچھ یوں تھے، ملکہ کیساتھ موج مستی، حقیقی زندگی سے سوشل میڈیا کی زندگی تک۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے مداحوں نے ساس بہو کی اس جوڑی کو 'مثالی' قرار دیا جبکہ کچھ مداحوں نے اس جوڑی کو 'نمبر 1' قرار دیا۔
علاوہ ازیں مذکورہ ویڈیو مداحوں کو اس قدر پسند آئی کہ چند گھنٹوں میں اس پوسٹ کو 98 ہزار سے زائد لائکس حاصل ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل کافی ود کرن کے آخری سیزن میں کرینہ کپور نے اپنی ساس کیلئے خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا تھا ، جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آیا تھا ۔
کرینہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ساس شرمیلا مجھے اپنی بیٹی کی طرح سمجھتی ہیں، ہمیشہ گرم جوشی سے ملتی ہیں اور بھرپور خیال رکھتی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں