پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ماہرہ خان پر نامعلوم چیز سے حملہ
تقریب میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام
کوئٹہ میں منعقد ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی تقریب میں موجود سامعین نے ماہرہ خان پر نا معلوم چیز پھینک کر تقریب میں خلل ڈال دیا۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کوئٹہ میں منقدہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئیں جس میں انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات کو اپنی گفتگو میں شامل کیا۔
دوران گفتگو جس لمحے اداکارہ اپنے اسٹارڈم، کامیابی اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں بات کر رہی تھیں کہ اسی لمحے ہجوم میں سے کسی کی جانب سے نا معلوم چیز اداکارہ کی جانب پھینکی گئی جو خوش قسمتی سے انکو چھوتی ہوئی پیچھے کی جانب جاگری۔
اس لمحے اچانک ماہرہ خان نے اپنی گفتگو کو روک کر نامناسب حرکت پر کہا کہ،’میں کوئی ڈائیلاگ نہیں کروں گی کیونکہ آپ نے مجھ پر کچھ پھینکا، اس کا مطلب ہے کہ ڈائیلاگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے'۔
سامعین کی جانب سے نامناسب حرکت پر ماہرہ خان نے نہایت ہی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی گفتگو کا آغاز کیا اور ساتھ ہی انہوں نے بلوچستان اور کوئٹہ کی ثقافت پر فلم بنانے کی بھی ہامی بھرلی۔
علاوہ ازیں اس تقریب میں ایک اسپیشل سیگمنٹ بھی منعقد کیا گیا جس کا نام تھا ’ماہرہ کے بارے میں جانئے’۔اس خصوصی سیگمنٹ میں ماہرہ سے چند دلچسپ سوالات کیے گئے کہ انہیں کھانے میں کون سی ڈش پسند ہے؟
جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ناشتہ کرنا بے حد پسند ہے جس میں پراٹھا، پوری، آملیٹ، وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔
اسی کے ساتھ سب سے پسندیدہ گانے پر سوال کیا جاتا ہے جس پر اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اولڈ اسکول گانے بے حد پسند ہیں جن میں ایک گانا ’جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کو پیار سے پیار ملا’ میرا سب سے زیادہ پسندیدہ گانا ہے۔ جبکہ ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے موتیا کی خوشبو بے حد پسند ہے۔
اسی کے ساتھ ماہرہ خان نے اپنے سامعین سے درخواست کی میری والدہ کیلئے خصوصی دعا کریں جو آج کل بیمار ہیں۔
دوسری جانب ماہرہ خان پر چیز پھینکے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد تبصرے کیے جارہے ہیں ۔مداحوں کا خیال ہے کہ ماہرہ خان نے اس واقع کو تحمل اور خوش اسلوبی سے سنبھالا ہے۔
جبکہ کئی صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماہرہ کو اس طرح کی عوامی تقریبات میں شرکت کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ ایک بین الاقوامی اسٹار ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 28 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 50 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں