پاکستان

عمران خان کی پیشی سپریم کورٹ کے لیے ڈالرز کمانے کا ذریعہ قرار

امکان ہے 9 ماہ بعد کپتان کی جھلک ویوز کے ریکارڈ توڑ دیگی۔

Web Desk

عمران خان کی پیشی سپریم کورٹ کے لیے ڈالرز کمانے کا ذریعہ قرار

امکان ہے 9 ماہ بعد کپتان کی جھلک ویوز کے ریکارڈ توڑ دیگی۔

عمران خان کی پیشی سپریم کورٹ کے لیے ڈالرز کمانے کا ذریعہ قرار

توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ اور دورانِ عدت نکاح کیس سمیت متعدد کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آج سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی متوقع ہے۔

امکان ہے کہ تقریباً ساڑھے 9 ماہ بعد تحریک انصاف کے حامی اور عمران خان کے مداح آج بالآخر اپنے کپتان کی جھلک دیکھ سکیں گے۔

گزشتہ برس اگست میں گرفتاری کے بعد سے 'سیکیورٹی خدشات' کے پیشِ نظر عمران خان کی تاحال کسی عدالت میں ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی نہیں ہوئی، تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دے دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کی پیشی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنان آج خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، پاکستان میں 'ایکس' پر پابندی ہونے کے باوجود IKonVideoLink# کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

کارکنان کے ساتھ ساتھ پارٹی قائدین بھی آج اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما قاسم خان سوری نے اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی تصویر بھی شیئر کر ڈالی۔

(اسکرین شاٹ: ایکس/قاسم سوری)
(اسکرین شاٹ: ایکس/قاسم سوری)

9 مئی کے بعد تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ جانے والے سابق رہنما فواد چوہدری نے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی لائیو سماعت کا لنک بھی شیئر کردیا۔

ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ تبصرہ بھی لکھا کہ 'سپریم کورٹ کے اِس یوٹیوب لنک پر عدالتی کارروائی 11 بجے براہ راست نشر ہوگی جس میں عمران خان کی پییش متوقع ہے، یہ سپریم کورٹ کے لیے ڈالرز کمانے کا بہترین موقع ہے'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس/فواد چوہدری)
(اسکرین شاٹ: ایکس/فواد چوہدری)

سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان کے ورچوئل خطاب کو انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود یوٹیوب، فیس بک اور 'ایکس' پر 50 لاکھ سے زائد ویوز مل جاتے تھے، امکان ہے کہ آج 9 ماہ بعد سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر عمران خان کی جھلک پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دے گی۔

تازہ ترین