صحت

کیا آپ کے بال بھی وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں؟

کم عمری میں لڑکیوں کے بال سفید ہونا میچورٹی ہے۔

Web Desk

کیا آپ کے بال بھی وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں؟

کم عمری میں لڑکیوں کے بال سفید ہونا میچورٹی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

عام طور پر ایشیائی لوگوں کے بالوں کارنگ سیاہ ہوتا ہے اور 50برس کی عمر کے بعد ہی بال سفید ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ بالوں میں موجود رنگت کو سیاہ بنانے والا سیل یعنی میلانن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ رنگ بنانا کم کردیتا ہے جس سے بالوں کا قدرتی رنگ سفیدی میں بدل جاتا ہے۔ اسی لئے سفید بال بڑھتی عمر کی علامت سمجھے جاتے ہیں مگر 20برس سے کم عمری میں لڑکیوں کے بال سفید ہونا میچورٹی ہے۔

اب تک میڈیکل سائنس میں کوئی ایسا علاج دریافت نہیں ہوا جس کے ذریعے سفید بالوں کا قدرتی طور پر دوبارہ کالا کیا جاسکتا ہے۔ البتہ سفید بالوں کے بڑھنے کی رفتار کو سست ضرور کیا جاسکتا ہے۔

 بہتر ہے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن کے ذریعے جسم کو اینٹی اوکسیڈنٹس کی مناسب مقدار مہیا ہوتی رہے۔ پالک، بادام، مچھلی، کدو، سورج مکھی کے بیجوں اور جھینگوں میں وافر مقدار میں پایا جانے والا وٹامن ای اینٹی آکیسڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ 

اس کے علاوہ تمام موسمی سبزیاں اور پھلوں کے علاوہ سبز پتوں والی سبزیوں اور آلو، گاجر، لہسن، پیاز، بینگن، بندگوبھی، پھول گوبھی، ٹماٹر، انگور، آلوبخارا، آسٹرابیری، آم، تربوز، مچھلی، دودھ اور خشک میوہ جات میں بھی اینٹی آکیسڈنٹس موجود ہوتے ہیں اس لئے انہیں بھی اپنی روزمرہ خوراک میں ضرور شامل کریں۔

 سفیدبالوں سے متعلق مفروضے عام طور پر کہا جاتا ہے کہ دماغ کی کمزوری کی وجہ سے کم عمری میں ہی بال سفید ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر سر میں سفید بال نظر آئے تو اسے فوراً کھینچ دیں، بال مزید نہیں بڑھتے جبکہ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ سفید بال کھینچنے سے بال مزید تیری سے بڑھنے لگتے ہیں۔

 ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی دباؤ اور اسٹریس جیسے نفسیاتی مسائل کی بنا پر کم عمری میں بال سفید ہوسکتے ہیں۔

 ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ سوچ بچار کرنے والے لوگ جلد بوڑھے لگنے لگتے ہیں۔ ماہرین طب کا ماننا ہے کہ دائمی نزلہ یعنی پرانا نزلہ بال سفید کرنے کا باعث بنتا ہے مگر اب تک میڈیکل سائنس میں ان میں سے ایک بھی مفروضہ درست نہیں ہوسکا۔

 بال سفید ہونے کی کئی وجوہات ہیں جن میں وراثتی مسئلہ ائیرائیڈگلینڈز کی خرابی، وٹامن ای کی کمی اور وٹامن بی 12 کی کمی۔ بعض اوقات جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہوجاتاہے اور اپنے ہی ٹشو کو کھانے لگتا ہے۔

 اسی طرح بالوں کی جڑوں میں موجود سیلز جن سے بالوں کا رنگ کالا بنتا ہے، ختم ہوجاتے ہیں اور نتیجتاً سفید ہونے لگتے ہیں۔ سفید بال کو چھپانا ممکن ہے۔ 

پہلے سے موجود سفید بالوں کو چھپانے کیلئے آپ ہیئرڈرائی استعمال کرسکتی ہیں۔ آج کل ویسے بھی لڑکیاں ہیئر ڈائی کا شیڈ بدلتی رہتی ہیں۔ آپ بھی اپنی شخصیت کے مطابق اور ہمیشہ اعلیٰ معیار کے ہیئر ڈائی ہی استعمال کریں۔ 

عام طورپر ہئیرڈائی یا اسڑیکنگ وغیرہ کیلئے سیاہ بالوں پر کٹ ڈاؤن بھی کیا جاتا ہے، یعنی بالوں کا قدرتی رنگ کاٹ کر مصنوعی رنگ چڑھایا جاتا ہے اور اس طرح ہئیرڈائی کا شیڈ پختہ ہوجاتا ہے یا بالوں کو دھونے اور شیمپو کرنے سے کلر لیک بھی نہیں ہوتا اور شیڈ ماند بھی نہیں پڑتا جبکہ جڑوں سے نئے نکلنے والے بال قدرتی رنگ کے ہوتے ہیں جنہیں کچھ عرصے کے بعد دوبارہ ڈائی کرنا پڑتا ہے۔

 البتہ باربار کٹ ڈاؤن کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں، ان کی قدرتی چمک ختم ہو جاتی ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ شیمپو کا بے دریغ استعمال نہ کیا جائے۔ 

ہوسکے تو ہفتے میں ایک یا دو بار شیمپو کا استعمال کریں لیکن اگر آپ روزانہ شیمپو کرنے کی عادی ہیں تو کوئی بھی بے بی شیمپو استعمال کرلیں۔ یوں آپ کے بالوں پر مضر کیمیکل اثر انداز نہیں ہوں گے۔