عائزہ خان کی شوبز سے کنارہ کشی؟
‘جانِ جہاں‘ اداکارہ کا آخری پراجیکٹ؟
حسین پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔
ڈرامہ سیریز ’جان جہاں‘ کی آخری قسط جلد ہی نشر ہونے والی ہے اور عائزہ خان کے مداح اس چیز پر پشان ہیں کیونکہ ڈرامے کے شروعات میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں کہا تھا کہ ’جان جہاں‘ ان کا آخری پراجیکٹ ہے۔
عائزہ خان ٹی وی پر اپنی شاندار اداکاری کے باعث ایک ننفرد مقام رکھتی ہیں، وہ کئی ہٹ ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔
سال 2013 میں ٹی وی اسکرین کی زینت بننے والے مقبول ترین ڈرامے ’پیارے افضل‘ میں عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی بطور جوڑی کاسٹ کیے گئے تھے اور اب 10 برس بعد دونوں پھر ایک ساتھ بطور جوڑی ڈراما ’جانِ جہاں‘ میں نظر آرہے ہیں۔
جان جہاں کی اب تک 38 اقساط نشر ہو چکی ہیں اور آخری ایپی سوڈ جلد ہی نشر ہونے والی ہے، اس ڈرامے کو ناصرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔
عائزہ خان نے نومبر 2023 میں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی، جس میں انڈسٹری سے ممکنہ علیحدگی کا اشارہ دیا تھا۔
مذکورہ پوسٹ میں عائزہ نے 'جان جہاں' کو اپنا 'آخری پراجیکٹ' قرار دیا تھا جس سے ان کی اداکاری سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں پھیل گئیں۔
جیسے جیسے انڈسٹری میں عائزہ کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں وائرل ہو رہی ہیں، مداح ان کے اگلے پراجیکٹ کے بارے میں تصدیق کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
’جان جہاں‘ کے بعد اداکارہ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گی یا نہیں اس کی تصدیق تو آنے والا وقت ہی کرے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 30 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 50 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟