'نیلی شرٹ مارکیٹ میں شارٹ ہونے والی ہے'، کپتان کی جھلک نے اُدھم مچادیا
شاہین آفریدی نے بھی نیلی شرٹ پہن کر تصویر پوسٹ کردی۔
اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر اُدھم مچادی۔
عمران خان کی سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی 'نامعلوم وجوہات' پر براہ راست نشر نہ ہوسکی تاہم اُن کی ایک تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیپ ٹاپ پر 'زوم' کے ذریعے سماعت میں پیش عمران خان پہلے کی طرح فِٹ اور کلین شیو ہیں اور انہوں نے نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔
عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ یہ ان کی تازہ تصویر ہے جو عدالت میں پیشی کے دوران لی گئی۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ 'جیل میں ناحق قید سابق وزیراعظم عمران خان کی یہ تصاویر زندان میں ڈالے جانے کے 285 روز بعد آج ایک عدالتی پیشی کے دوران سوشل میڈیا پر ظاہر ہوئیں'۔
یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئی اور کپتان کے مداحوں کی ڈسپلے پکچر (ڈی پی) پر بھی یہی تصویر نظر آنے لگی۔
عمران خان کی نیلی شرٹ پہنے تصویر وائرل ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی نیلی شرٹ پہن کر انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کر دی جس پر مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
گزشتہ برس بھی شاہین شاہ آفریدی اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئے تھے جب انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ڈی پی تبدیل کرکے عمران خان سے ملاقات کی تصویر لگا دی تھی۔
رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے بھی عمران خان کے ساتھ اپنی نیلے رنگ میں ملبوس تصویر پوسٹ کردی۔
تصویر وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا موازنہ دیگر سیاستدانوں کی نیلے لباس میں تصاویر سے بھی کیا جانے لگا۔
رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے عمران خان کی تصویر کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نیلے لباس میں تصویر شیئر کردی۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'چلیں جی باجی بھی یہی رنگ پہن کر سامنے آگئی ہیں'۔
کپتان کے مداحوں نے عمران خان کی محبت میں نیلی شرٹ پہن کر اسی پوز میں تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر جگ جگہ پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں۔
یہ دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین پیش گوئی کر رہے ہیں کہ نیلی شرٹ جلد مارکیٹ میں شارٹ ہونے والی ہے۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف