کرغزستان، مقامی و غیر ملکی طلبہ میں تصادم، پاکستانی بھی زخمی
بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے تصادم میں پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے۔
بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے۔
کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک وہ اپنی رہائش گاہوں میں ہی رہیں۔
خیال رہے کہ کرغزستان خاص طور پر میڈیکل کی تعلیم کے لیے ایک مقبول مقام ہے، اور بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد یہاں زیر تعلیم ہے۔
مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے غیر ملکی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکی ہے تاہم ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹس میں بشکیک میں طالبات کی ہلاکت اور ریپ کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، سفارت خانے نے کہا کہ انہیں صرف متعدد طالب علموں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
سفارتخانے نے مزید کہا کہ پاکستانی طالب علموں کی مبینہ موت اور ریپ کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹس کے باوجود ابھی تک ہمیں کوئی تصدیق شدہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
بشکیک میں میڈیکل کے پاکستانی طالب علم محمد عبداللہ نے بتایا کہ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا تھا۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق گزشتہ شام سے بشکیک میں غیر ملکی طلبا کے خلاف ہجوم کے تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔
کرغز پریس کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس میں کہا گیا کہ کہ یہ معاملہ 13 مئی کو کرغز طلبا اور مصر کے میڈیکل طلبا کے درمیان لڑائی کی ایک ویڈیو شیئر ہونے کے بعد ابل پڑا۔
جس کے بعد بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے کچھ ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبا کی نجی رہائش گاہوں پر حملہ کیا گیا، ان ہاسٹلز میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبا آباد ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 10 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 12 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں