وائرل اسٹوریز

ویڈیو: منیب بٹ سے ملاقات میں منوج باجپائی نے کونسا ڈائیلاگ دہرایا؟

منیب بٹ نے ملاقات کو خوش قسمتی قرار دیا۔

Web Desk

ویڈیو: منیب بٹ سے ملاقات میں منوج باجپائی نے کونسا ڈائیلاگ دہرایا؟

منیب بٹ نے ملاقات کو خوش قسمتی قرار دیا۔

پاکستانی شوبز اسٹار منیب بٹ کی دبئی میں بھارت کے معروف اداکار منوج باجپائی سے ملاقات کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران منوج باجپائی سے ملاقات میں منیب بٹ نے کہا کہ میری بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ میری آپ سے ملاقات ہورہی ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ جب مجھے پتا چلا کہ آج آپ یہاں آرہے ہیں تو میں اپنی ساری مصروفیات ترک کرکے یہاں پہنچ گیا۔

انہوں نے منوج باجپائی کو بتایا کہ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، کام کے دوران جب بھی ہمیں inspiration چاہیے ہوتی ہے تو آپ کے ادا کردہ کسی کردار سے ہی inspiration لیتے ہیں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔

اس موقع پر تقریب کے شرکا کی جانب سے منوج باجپائی سے فرمائش کی گئی کہ اپنی کسی فلم کا ڈائیلاگ بول کر دکھائیں۔

اس پر منوج باجپائی نے اپنی مقبول ترین فلم 'گینگس آف واسے پور' کا ڈائیلاگ 'حضرات حضرات' بول کر سنایا اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔

اِس دوران منیب بٹ نے بھی منوج باجپائی کے ساتھ اُن کی فلم کا ڈائیلاگ دہرایا۔

دونوں اداکاروں کے ان خوشگوار لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، ایک جانب اس ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے وہیں بھارتی اداکاروں کے سامنے حد سے زیادہ عاجزی دکھانے پر چند صارفین پاکستانی اداکاروں پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

تازہ ترین