عمران خان کو جیل میں 'سب کچھ' مل رہا ہے، رانا ثناء کا معنی خیز بیان
رانا ثنااللہ نے کہا ممنوع چیزیں بھی مل رہی ہیں۔
تقریباً ساڑھے 9 ماہ سے زیرِحراست بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اڈیالہ جیل میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے ان کی پارٹی اور مداح اکثر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور بشریٰ بی بی کے علاوہ خود عمران خان بھی جیل میں خود کو کھانے میں زہر دیے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کر چکے ہیں۔
تاہم حال ہی میں رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے معنیٰ خیز بیان دیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں 'ممنوع چیزوں' سمیت سب کچھ مل رہا ہے۔
لاہور میں رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کیا کہ 'عمران خان کی ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے، کافی ہشاش بشاش دکھائی دے رہے ہیں، اُن کو جیل میں سارا کچھ مل رہا ہے؟'
جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 'ہاں بالکل، عمران خان کو جیل میں سارا کچھ مل رہا ہے، جو ممنوع چیزیں ہیں وہ بھی مل رہی ہیں'۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق کوئی ذومعنیٰ بیان دیا ہو، گزشتہ برس نومبر میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مجھے یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے کہ عمران خان کو جیل میں 'دوائی' مل رہی ہے۔
عمران خان کی گرفتاری سے قبل نومبر 2022 میں اُس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا تھا کہ 'عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان بھیجوں گا، اُن کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا'۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے دوران لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔
عمران خان کی سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی 'نامعلوم وجوہات' پر براہ راست نشر نہ ہوسکی تاہم اُن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہوکر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
تصویر میں دیکھا گیا کہ لیپ ٹاپ پر 'زوم' کے ذریعے سماعت میں پیش عمران خان پہلے کی طرح فِٹ اور کلین شیو ہیں اور انہوں نے نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔
یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئی اور کپتان کے مداحوں کی ڈسپلے پکچر (ڈی پی) پر بھی اب یہی تصویر نظر آنے لگی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں