وائرل اسٹوریز

سلیم مرچنٹ کی حضرت علیؓ، امام حسینؓ کے روضے پر حاضری

مداحوں نے گلوکار کو خوش قسمت قرار دیا۔

Web Desk

سلیم مرچنٹ کی حضرت علیؓ، امام حسینؓ کے روضے پر حاضری

مداحوں نے گلوکار کو خوش قسمت قرار دیا۔

بھارتی گلوکار و موسیقار سلیم مرچنٹ ان دنوں عراق میں زیارات کے لیے موجود ہیں جہاں سے وہ اپنے مداحوں کو اپنے روحانی سفر کے تجربات سے بھی آگاہ کررہے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر سلیم مرچنٹ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کریم اور امام حسین رضی اللہ عنہ کے روضے پر حاضری کے لمحات شیئر کیے۔

 حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے روضے پر حاضری کے موقع پر سلیم مرچنٹ نے کہا کہ 'نجف میں مولا علی کے مزار پر حاضری نصیب ہوئی، بیان نہیں کر سکتا کہ میں یہاں آکر کتنا شکر گزار ہوں، سب کے لیے دعائیں۔‘

بعدازاں امام حسین رضی اللہ عنہ کے روضے کی حاضری پر ان کا کہنا تھا کہ 'امام حسین علیہ السلام کا جذبہ پوری دنیا میں محسوس کیا جاتا ہے لیکن جب آپ کربلا کی مقدس سرزمین پر آتے ہیں تو اس میں شدت آجاتی ہے'۔

ان کی نجف و کربلا کی زیارتوں کی ویڈیوز کو مداحوں کو خوب پسند کیا  اور انہیں خوش نصیب قرار دیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مزار کے احاطے میں سجدہ کرنے پر اعتراض بھی کیا جبکہ بہت سے مداحوں نے ان سے دعاؤں کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ سلیم مرچنٹ کا تعلق بھارت کی اسماعیلی برادری سے ہے۔

تازہ ترین