سوشل میڈیا

سری دیوی کے گانے پر رقص کرتی بھارتی ماں کی ویڈیو وائرل

خاتون کی برسوں پرانی خواہش پوری ہو گئی۔

Web Desk

سری دیوی کے گانے پر رقص کرتی بھارتی ماں کی ویڈیو وائرل

خاتون کی برسوں پرانی خواہش پوری ہو گئی۔

بھارتی خاتون کی برسوں پرانی خواہش پوری ہوگئی، اسکرین گریب
بھارتی خاتون کی برسوں پرانی خواہش پوری ہوگئی، اسکرین گریب

بھارت سے تعلق رکھنے والی40  سالہ خاتون پہاڑوں پر اپنے پسندیدہ گانے پر رقص کر کے دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آج کل ایک ویڈیو خوب لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہے، اس ویڈیو میں 40 سالہ بھارتی خاتون کو ناچتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

اس خاتون کا یہ برسوں پرانا خواب تھا کہ وہ آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے مشہور گیت 'تیرے میرے ہونٹوں پے' بالکل ان ہی کی طرح رقص کرے پر زندگی کی پریشانیوں میں پہلے تو انہیں وقت نہ ملا پر آج جب یہ اپنی فیملی کے ہمراہ بھارت کے مشہور سیاحتی مقام منالی سیر و تفریح کی غرض سے تشریف لے گئیں تو وہاں پہاڑوں کے درمیان رقص کر کے انہوں نے اپنی برسوں پرانی خواہش پوری کر لی۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا کی زینت ان کے بیٹے اوی نے بنایا اور اسی طرح یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔


سری دیوی کے گانے پر رقص کرتی  بھارتی ماں کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا ہے، اور اس وقت ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ماں اور بیٹے کے درمیان پائی جانے والی اس محبت کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ ایک بیٹا اپنی والدہ کے چہرے پر خوشی لے آیا اسے سے بڑی بات کیا ہو سکتی ہے۔

ایک صارف نے  اس ویڈیو کے دیکھنے کے بعد کہا کہ آج کی  بہترین ویڈیو ہے یہ۔

تازہ ترین