وائرل اسٹوریز

شاہد آفریدی کی بیٹی ننھی ’میک اپ آرٹسٹ ’نکلی

والد کا بناؤ سنگھار کرتے عروہ کی ویڈیو وائرل

Web Desk

شاہد آفریدی کی بیٹی ننھی ’میک اپ آرٹسٹ ’نکلی

والد کا بناؤ سنگھار کرتے عروہ کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اپنی صاحبزادی عروہ سے میک اپ کراتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ شاہد پانچ بیٹیوں اقصیٰ، انشا، عجوہ، اسمارہ اور عروہ کے قابل فخر والدین ہیں جو اکثر اپنے بچوں کے لیے اپنی گہری محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

سابق کپتان کا بیٹوں کو رحمت قرار دینا جہاں انکے فینز کو خوب پسند ہے وہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک حالیہ ویڈیو کلپ  آفریدی اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے درمیان پیار بھرے رشتے کو اجاگر کرتی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہد آفریدی کو بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی چار سالہ بیٹی عروہ  میک اپ کی مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے  اپنے والد کو بطور ماڈل  استعمال کرتی نظر آرہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ننھی کلی اپنی دنیا میں مگن والد کو برش کی مدد سے  بلش لگانے اور انکو سنوارنے میں اتنی مگن ہے کہ اسے آس پاس کا کوئی ہوش نہیں جبکہ اس دوران والد شاہد آفریدی بھی بیٹی کی خوشی میں شامل مزے سے میک اپ کرانے میں مصروف ہیں ۔

اس دوران  شاہد آفریدی لیٹے ہوئے بیٹی سے محو گفتگو ہیں، سابق کپتان بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ’ آپ نے مجھے لپ اسٹک لگا دی ہے اب کیا لگارہی ہیں؟ جس پر ان کی بیٹی بلش آن برش اٹھائے ان سے کہتی ہے کہ میں آپ کو بلش آن لگارہی ہوں‘۔

باپ بیٹی کی خوبصورت گفتگو جاری تھی کہ بیٹی معصومیت سے والد سے کہتی ہے میں آپ کو یہ اس لیے لگا رہی ہوں کہ آپ سب کو ڈرائیں، جس پر آفریدی بیٹی سے کہتے ہیں آپ کیوں چاہتی ہیں میں سب کو ڈراؤں، بیٹی کہتی ہے ’میں چاہتی ہوں آپ پرنسز لگیں، جس پر آفریدی کہتے ہیں پرنسز تو میری آپ ہیں‘۔

دلوں کو چھو لینے والی اس ویڈیو نے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹی ہیں جبکہ تبصرہ کرتے صارفین شاہد آفریدی کو بہتر باپ ہونے پر ’ایک عظیم والد’ کا لقب دیتے بھی نظر آرہے ہیں ۔

تازہ ترین