پاکستان

مریم نواز نے اپنی اصل عمر کا راز فاش کردیا

میری عمر 50 سال ہے

Web Desk

مریم نواز نے اپنی اصل عمر کا راز فاش کردیا

میری عمر 50 سال ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عمر سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے صوبے بھر کے مختلف اسپتالوں و سرکاری دفاتر کے دورے کیے تھے، ان ہی دنوں میں وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ بھی کیا تھا ۔

مریم نواز نے اپنے دورے کے دوران پورے اسپتال سمیت خصوصی طور پر ایمرجنسی وارڈ اور استقبالیہ کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا، مریضوں کو ملنے والی سہولیات اور اسٹاف کے رویے سے متعلق دریافت کیا۔

اس دوران مریم نواز کی ملاقات ایک مریضہ سے ہوئی جس کی عمر 50 سال تھی لیکن اسے ہارٹ اٹیک ہو گیا تھا، اس خاتون کی طبعیت کا حال احوال پوچھتے ہوئے مریم نے انہیں جلد صحت یاب ہونے کی دعا دی اور  اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ بھی دیا، ساتھ ہی ساتھ مریم نے انہیں یہ بھی بتایا کہ میری عمر بھی 50 سال ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی یہ پرانی مختصر ویڈیو جب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے تب سے ہی کچھ لوگ تو یہ کہہ رہے کہ کہ شکر ہے اس بہانے سے ان کی عمر کا تو اندازہ ہوا جبکہ کچھ لوگ اس بات کا مذاق بنانے میں مصروف ہیں۔

 یہ پہلا موقع ہے کہ مریم نواز اپنی عمر بتانے کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہیں اس سے قبل  بھی وہ اپنے مہنگے ملبوسات کی وجہ سے خبریں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بنتی آئی ہیں۔

تازہ ترین