سوشل میڈیا

شیراز کی وی لاگنگ سے کنارہ کشی کی وجہ کیا؟ والد نے بتادیا

اسے اپنی پڑھائی پر توجہ دینی ہے۔

Web Desk

شیراز کی وی لاگنگ سے کنارہ کشی کی وجہ کیا؟ والد نے بتادیا

اسے اپنی پڑھائی پر توجہ دینی ہے۔

یہ ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا، اسکرین گریب
یہ ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا، اسکرین گریب

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز کے والد نے بیٹےکی  یوٹیوب کی دنیا سے دوری اختیار  کرنے کی بڑی وجہ بتا ڈالی۔

محمد شیراز کے والد نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے یوٹیوب چینل 'شیرازی ولیج وی لاگز' پر ایک وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے اس بات کا خلاصہ کیا کہ آج سے 2 دن قبل شیراز نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ وی لاگز بنانا چھوڑ رہا ہے کیونکہ اس کے والد کی یہ خواہش ہے کہ بس اب اپنے کیرئیر پر توجہ دو۔’

اس دن کے بعد سے شیراز کے والد کو بہت سے لوگوں نے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے کہ ایسا مت کیجئے،ہمیں آپکے بیٹے کے وی لاگز بہت اچھے لگتے ہیں۔ لیکن اب شیراز کے والد کا اس مسئلے پر کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹے کو وی لاگز بنانے سے اس لیے منع کیا ہے کیونکہ جب سے وہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت بنا ہے تب سے اسکی معصومیت،خوبصورتی، شرافت اور دلکشی کہیں کھو سی گئی ہے اور وہ اب اپنے دوستوں سے بھی اس حسنِ اخلاق سے نہیں ملتا جس طرح پہلے ملا کرتا تھا۔

شیراز کے والد کے بقول دوسری بڑی وجہ  یہ ہے کہ دن بھر وی لاگ بنانے میں مصروف رہنے کی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی کو وقت نہیں دے پاتا تھا تو ہم نے یہ مشکل فیصلہ کیا کہ اس کے وی لاگز بنانا ہی چھڑوا دیا جائے۔

واضح رہے کہ محمد شیراز وہ کم عمر وی لاگر ہے جس کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ممالک بھارت و بنگلا دیش کے علاوہ جہاں بھی اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں پائے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں شیراز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے اتنی چھوٹی سی عمر میں سیاستدانوں، کرکٹرز اور ملکِ پاکستان کے بڑے یوٹیوبرز سے ملاقات کر رکھی ہے۔

شیراز سے اب تک ملنے والوں کے ناموں میں وزیراعظم شہباز شریف،عمران ریاض خان، کامران ٹیسوری،آئمہ بیگ اور ڈکی بھائی کے نام سر فہرست ہیں۔

تازہ ترین