گریٹ کھلی نے پستہ قد لڑکی کو ہوا میں لہرادیا
کھلی کی دنیا کی سب سے چھوٹی لڑکی سے ملاقات۔

دنیا بھر میں مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر دلیپ سنگھ رانا المعروف 'دی گریٹ کھلی' نے دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون جوتی امگے کیساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر حال ہی میں دی گریٹ کھلی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں خاتون مداح کی ریسلر سے ملاقات کا احوال شامل تھا۔
دورانِ ملاقات کھلی دنیا کی پستہ قد لڑکی کو حقیقت میں دیکھ کر پہلے تو حیران پریشان ہو ئے مگر پھر اسے اپنے ایک ہاتھ کے زور سے ہی اٹھا کر ہوا میں لہرانے لگے، اس دوران جوتی نامی خاتون پہلے تو مسکراتی رہی مگر پھر جیسے ہی کھلی نے انہیں مزید ہوا میں بلند کیا تو یہ چیخیں مارنے لگیں۔
واضح رہے کہ بھارتی نژاد امریکن ریسلر دی گرینٹ کھلی کو ان کے لمبے چوڑے قد اور بہترین جسامت کے باعث ریسلنگ کی دنیا میں بہت جلد شہرت مل گئی۔
اب تو یہ ریسلنگ سے ریٹائر ہو گئے ہیں اور بھارت میں مقیم ہیں لیکن اپنے وقت میں ان سے زیادہ خطرناک ریسلر کسی کو تصور نہیں کیا جاتا تھا، یہ جیسے ہی لڑنے کیلئے آتے نوجوان ریسلر میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے تھے۔
کھلی کے پاس یہ اعزاز ہے کہ وہ پہلے بھارتی نژاد امریکن ریسلر ہیں جنہوں نے 'ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن' ہونے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔
اس کے علاوہ جوتی آمگے کو دنیا کی سب سے چھوٹی لڑکی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ جوتی کا قد 2 فٹ اور وزن 5 کلو ہے۔ اور 30 سالہ جیوتی کا تعلق بھارت کے شہر ناگپور سے ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 7 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 58 منٹ پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں