فیصل ایک اچھا بیٹا نہ بن سکا، والدہ فیصل قریشی
فیصل قریشی کی والدہ کا بڑا انکشاف۔

پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی والدہ نے اپنے بیٹے کے بارے میں دورانِ انٹرویو حیران کن بات کہہ ڈالی۔
اداکار فیصل قریشی کی والدہ و اداکارہ افشاں قریشی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کے عروج اور اس کے والدین کیساتھ رویے سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو ایک سوال کے جواب میں افشاں قریشی نے کہا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ فیصل فلمیں بھی کرے ، میں یہ جانتی ہوں کہ فیصل اب ایک انٹرنیشنل اسٹار بن چکا ہے اور لوگ اس سے بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں ، مگر اس کے اسٹار بننے کے پیچھے میری دعا ہے ۔
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ افشاں قریشی نے کہا کہ خالد بٹ صاحب سعودی عرب اللہ کے گھر کے دیدار کیلئے روانہ ہو رہے تھے تو میں نے انہیں ایک خط لکھ کر دیا جس میں لکھا تھا کہ اللہ پاک فیصل قریشی کو بھارتی اسٹار امیتابھ بچن جتنی عزت،دولت اور شہرت سے نوازے، اور ان کو کہا کہ اللہ کے در پر میرا یہ خط پہنچا دیجیے گا اور خود بھی دعا کریے گا‘۔
افشاں قریشی کے مطابق میں نے خود بھی دعا مانگی اور خالد بٹ سے بھی دعا مانگنے کو کہا لیکن مجھ سے ایک غلطی یہ ہو گئی کہ اس کے ساتھ مجھے یہ بھی دعا مانگنی چاہے تھی کہ اللہ اسے اچھا بیٹا بھی بنائے جو والدین کی عزت کرے۔
واضح رہے کہ گفتگو کے آخر میں والدہ فیصل قریشی نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اگر والدین بوڑھے ہو جائیں تو کبھی یہ مت سمجھیں کہ بوجھ بن گئے ہیں تو انہیں اولڈ ہاؤس چھوڑ آنا چاہیے، بلکہ ان کی خدمت کرو کیونکہ ماں باپ کے پاؤں کے نیچے جنت ہے اور ان کی خدمت کی بدولت اللہ آپکو بہت نوازے گا ۔
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے