سوشل میڈیا

ذوالقرنین حیدر کو دوسری شادی کا پرینک مہنگا پڑگیا

اس ویلاگ کو 1.7 ملین ویوز مل چکے ہیں

Web Desk

ذوالقرنین حیدر کو دوسری شادی کا پرینک مہنگا پڑگیا

اس ویلاگ کو 1.7 ملین ویوز مل چکے ہیں

(اسکرین گریب: یوٹیوب)
(اسکرین گریب: یوٹیوب)

سوشل میڈیا سیلیبریٹی ذوالقرنین سکندر کا اپنی اہلیہ کنول آفتاب کیساتھ کیا گیا 'دوسری شادی' کا پرینک ناقدین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں خوب شہرت حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک بڑی فین فالوئنگ ہے، کنوال آفتاب کے 20 ملین ٹک ٹاک فالورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریبا 17 ملین ٹک ٹاک فالوورز ہیں، کنوال آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے یوٹیوب پر 2.18 ملین سبسکرائبرز ہیں، مداح ان کے روزمرہ کے ویلاگز شوق سے دیکھتے ہیں۔

حال ہی میں ذوالقرنین سکندر نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوسری شادی کے پرینک کا ویلاگ شیئر کیا، انہوں نے اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے ساتھ مذاق کیا کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

ویلاگ میں ذوالقرنین سکندر نے کنول آفتاب کی کزن کو بلایا اور پرینک کے لیے اس کی مدد لی، کنول کی کزن نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تاہم بعد میں وہ پرینک کے لیے دلہن بننے پر راضی ہوگئی۔

ذوالقرنین نے کنول کی کزن کو دلہن کے لباس میں بیٹھے رہنے کو کہا، جب کنول وہاں آئی تو ذوالقرنین سکندر کے اس مذاق پر کنول اور ان کی والدہ بھی پریشان ہوگئیں اور انہوں نے اس معاملے پر سخت ردِعمل دیا۔ اس ویلاگ کو اب تک 1.7 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ذوالقرنین سکندر کے اس پرینک پر نالاں ہیں، ان کا خیال ہے کہ ولاگرز کی کوئی اخلاقیات نہیں ہوتیں اور وہ محض کچھ ویوز حاصل کرنے کے لیے کسی بھی طرح کی غیرحقیقت پسندانہ اور پریشان کن صورتحال پیدا کردیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پرینک اسکرپٹڈ تھا اور کنول بھی پرینک کے دوران اپنی مسکراہٹ چھپا رہی تھی۔

چند صارفین نے کہا کہ ویلاگرز صرف پیسے کے لیے یہ حرکتیں کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستانی صارفین انہیں ڈھیروں ویوز دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے توجہ دلائی کہ یہ لوگ ویلاگ کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی پریشان کردیتے ہیں، ویلاگ کے دوران ان کی چیخوں کی وجہ سے ان کی بیٹی کتنا رو رہی تھی۔

تازہ ترین