وائرل اسٹوریز

ویڈیو، افغان کرکٹر راشد خان کی 4 سال بعد وطن واپسی

کرکٹر کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

ویڈیو، افغان کرکٹر راشد خان کی 4 سال بعد وطن واپسی

کرکٹر کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی20 کپتان اور بالر راشد خان 4 سال بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر راشد خان کی کابل واپسی اور ان کے  استقبال کی تصاویر و ویڈیوز پوسٹ کر کے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا یہ نامور بالر چار سال بعد وطن واپس آیا ہے۔

راشد خان کی وطن سے اتنی طویل دوری کی وجہ مصروف شیڈول اور مختلف کمرشل کرکٹ ٹورنامنٹس میں شرکت کو قرار دیا گیا۔

افغانستان واپسی پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور  دیگر کرکٹرز نے پر راشد خان کا والہانہ اور پرُتپاک استقبال کیا۔

افغانستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان راشد خان ارمان حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کے مقابلے سے باہر ہونے کے بعداپنے ملک روانہ ہوئے۔

افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی جس کے کپتان راشد خان  ہوں گے۔

تازہ ترین