انفوٹینمنٹ

ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ملاقات، تصاویر وائرل

ماہرہ خان کی کھوئی ہوئی بہن مل گئی؟ مداح حیران

Web Desk

ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ملاقات، تصاویر وائرل

ماہرہ خان کی کھوئی ہوئی بہن مل گئی؟ مداح حیران

ماہرہ خان کی ہمشکل کون؟
ماہرہ خان کی ہمشکل کون؟

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ہونے والی اتفاقیہ ملاقات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کی حامل اداکارہ ماہرہ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ کھڑی ہیں۔

دراصل زیرِ گردش یہ تصویر کراسہ انور شیخ نامی پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی ہے جس میں ماہرہ خان کے ساتھ کھڑی لڑکی وہ خود ہیں۔

کراسہ انور کو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیا جاتا ہے اور ماضی میں وہ اداکارہ کے مختلف لُکس اور فوٹو شوٹس نقل کر کے سوشل میڈیا کی زینت بھی بناچکی ہیں۔

کراسہ ان دنوں پاکستان کے مغربی علاقاجات کی سیر کو گئی ہوئی تھیں اور ممکنہ طور پر وہاں سے واپسی پر ایئرپورٹ پر ان کی ملاقات ماہرہ خان سے ہوئی جسکی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی۔

مذکورہ تصویر میں کراسہ سفید دلکش پرنٹ والا سیاہ کرتا پہنی ہوئی ہیں جبکہ ماہرہ خان خاکی رنگ کی چھوٹی قمیص اور ٹراؤزر پہنی ہوئی ہیں۔

اپنے پوسٹ میں کراسہ نے چند اسکرین شاٹس بھی شامل کیے جن میں سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو کراسہ کی جانب سے بطور اسٹوری شیئر کرنے پر ردِ عمل دیتے دکھے۔

اسکرین شاٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیادہ تر لوگوں نے کراسہ اور ماہرہ خان کو 'ٹوئنز' یعنی جڑواں بہنیں قرار دیا۔

علاوہ ازیں اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھی سوشل میڈیا صارفین دونوں میں غیر معمولی مماثلت کو دیکھ کر حیران دکھائی دے رہے ہیں۔


تازہ ترین