بالی ووڈ
‘چندو چیمپئن‘ سائن کرنے کے بعد سوچتا تھا یہ فلم کیسے کروں؟ کارتک آریان
کارتک نے چندو چیمپئن کا کریئر کی مشکل ترین فلم قرار دے دیا۔
‘چندو چیمپئن‘ سائن کرنے کے بعد سوچتا تھا یہ فلم کیسے کروں؟ کارتک آریان
کارتک نے چندو چیمپئن کا کریئر کی مشکل ترین فلم قرار دے دیا۔
بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو کارتک آریان کی فلم ‘چندو چیمپئن’ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔
مداح کارتک کو ایک سال بعد اسکرین پر دیکھ کر خوش سے نہال ہیں وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کو فلم کے لیے مصنوعی طریقوں کا استعمال کرکے فزیک بنانے پر ٹرول کیا بھی جارہا ہے۔
کارتک آریان نے فلم میں اپنی ٹرانفارمیشن کے حوالے سے بات کرتےہوئے کہا ‘فلم کے کردار کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے میں نے ایک سال تک چینی نہیں کھائی یہاں تک کہ ایک وقت وہ بھی آیا جب میں دن میں صرف ایک وقت کاکھانا کھاتا تھا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ‘ اس فلم کی وجہ سے ڈیڑھ سال تک میں نے کوئی اور فلم سائن نہیں کی۔ میں ایک روبوٹ بن گیا تھا جسے کبیر خان آپریٹ کرتے تھے میں کیا کروں گا، کیا نہیں ہر چیز کا فیصلہ وہی کرتے تھے‘۔
اداکار نے فلم ‘چندو چیمپئن’ کو اپنی زندگی کا مشکل ترین پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے مزید کہاکہ ‘پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے ہی میں بہت سارے شکوک و شبہات کا شکار تھا حالانکہ کبیر اور ساجد سر نے مجھے اس فلم کے مشکل سفر کے بارے میں پہلے سےآگاہ کیا تھا ‘۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم سائن کرنے بعد میں نے ایک دن سوچاکہ‘ کبیراور ساجد کی محبت میں، میں نے فلم کے لیے ہاں تو کہہ دی ہے لیکن یہ میں کیسے کروں گا؟ یہ کیسے ہوگا؟ مگر آج جب پلٹ کر دیکھتا ہوں تو یہ سب قابلِ فخر لگتا ہے ۔ مجھے اس فلم پر فخر ہے‘۔
واضح رہے فلم‘چندو چیمپئن’ ہندوستان کے پہلے پیرا لیمپک گولڈ میڈلسٹ مرلیکانت پیٹکر کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم جون کو ریلیز کی جائے گی۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy



