انفوٹینمنٹ

شبیر جان نوعمری میں شادی پر بول پڑے

گھر سے بھاگ جایا کرتا تھا

Web Desk

شبیر جان نوعمری میں شادی پر بول پڑے

گھر سے بھاگ جایا کرتا تھا

شبیر جان کی شادی کس عمر میں ہوئی؟
شبیر جان کی شادی کس عمر میں ہوئی؟

لالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار شبیر جان نے کم عمر میں شادی اور اپنی والدہ کے انتقال کے موضوع پر پہلی بار لب کشائی کردی۔

ورسٹائل اداکار شبیر جان ایک انٹرویو میں بطور مہمان شامل ہوئے جس میں انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ کم عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے پر بھی گفتگو کی۔

نامور اداکار اور میزبان ساجد حسن کے ساتھ اپنے انٹرویو میں شبیر جان  نے بتایا کہ  انکی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور اس زمانے میں وہ نہایت ہی شرارتی بچے تھے اور یہاں تک کہ اکثر گھر سے بھاگ جاتا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں گھر والوں سے ناراض ہوکر  ڈیڑھ ماہ تک گھر سے غائب رہا اور لاہور میں نوکری تلاش کرتا رہاآخر کار  تھک ہار کر جب گھر آیا تو  اس حرکت پر والدین سے خوب پٹائی بھی ہوئی  بعدازاں  انہوں  نے میری شادی کا فیصلہ کرلیا۔

اداکار نے بتایا کہ جب انکی شادی کی بات چل رہی تھی تو یہ نہیں معلوم تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے بس اس بات کی خوشی تھی شادی ہورہی ہے۔

شبیر جان کا کہنا تھا کہ،’میری والدہ ہمیشہ میرا ساتھ دیتی تھیں جب بھی میری حرکتوں پر والد سے مار لگتی تھیں والدہ مجھے بچا لیتی تھیں لیکن ان کے انتقال کرجانے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے دنیا وہیں رک گئی ہو۔

واضح رہے کہ شبیر جان کی شادی پاکستانی اداکارہ فریدہ سے ہوئی بعدازاں اس جوڑے نے خوشگوار ازدواجی زندگی کے دوران  دو بچوں بیٹا اور ایک بیٹی کا اس دنیا میں خیر مقدم کیا۔

تازہ ترین