انفوٹینمنٹ

سونیا مشال کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

Web Desk

سونیا مشال کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ نے بڑی خوشخبری سنا دی

سونیا مشال نے خوشخبری سنادی
سونیا مشال نے خوشخبری سنادی

نیلی زندہ ہے، صنف آہن، رنگریزا اور ’تو عشق ہے‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونیا مشال نے جلد ننھے مہمان کا خیر مقدم کرنے کی خوشخبری سنا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا مشال نے اینیمیٹڈ  ویڈیو جاری کی جس کے ساتھ شامل کیپشن نے بڑی خبر سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں جنگل تھیم پر مشتمل ایک کارڈ شامل تھا جس کے ساتھ ہی بتایا گیا تھا کہ یہ جوڑا رواں سال ماہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے کیلئے بے تاب ہے۔

سونیا مشال کی جانب سے اس خبر کے اعلان کے بعد شوبز فنکاروں نے اس جوڑے کو مبارک باد دینا شروع کردی۔اداکارہ زارا نور عباس نے تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ،’آپ کی زندگی کا سب سے خوبصورت دور شروع ہونے والا ہے۔’

اسی کے ساتھ اداکارہ ثروت گیلانی نے سونیا کو جلد ولدیت قبول کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ،’مبارک بیبی مجھے یقین ہے کہ آپ ایک شاندار ماں بننے والی ہیں۔’

اداکارہ سجل علی نے بھی اس خوشی میں شامل ہوتے ہوئے مبارکباد کے الفاظ شامل کردیے۔

یاد رہے کہ سونیا مشال نے 2014 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ دو درجن کے قریب ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

 سونیا مشال فروری 2022 میں طلال صوفی نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

تازہ ترین