وائرل اسٹوریز

‘داؤد کم’ کا بڑا خوب پورا، مسجد کی تعمیر مکمل

خوبصورت ویڈیو جاری کردی

Web Desk

‘داؤد کم’ کا بڑا خوب پورا، مسجد کی تعمیر مکمل

خوبصورت ویڈیو جاری کردی

جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم نے اپنے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے مسجد کی تعمیر مکمل کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر داؤد کم نے خوبصورت ویڈیو جاری کی جس میں انہیں مسجد کی تعمیر کے کام میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے دن رات ایک کرتے ہوئے داؤد کم نے آخر کار ایک خوبصورت مسجد کی تعمیر مکمل کرلی جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبورہوگیا۔

یوٹیوبر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ،’الحمدللہ  آپ سب کی مدد سے میں آخر کار اللہ کا گھر بنانے میں کامیاب ہوگیا ہوں’۔

داؤد کم کا مزید کہنا تھا کہ،’میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ پریشان ہیں۔لیکن میں مسجد کی تعمیر کا خواب کبھی ترک نہیں کروں گا۔’

یوٹیوبر نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ،’اگر کوئی کسی بھی قسم کی مدد کرنا چاہتا ہے تو براہ کرم میرے لیے رضاکارانہ مدد فراہم کریں۔’

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم نے  اعلان کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا میں 2 مساجد کی تعمیر کا ارادہ رکھتے ہیں، ایک ڈیاگو اور دوسری دارالحکومت سیول میں۔

اس اعلان کے ساتھ انکا کہنا تھا کہ،’جب تک کوریا کی ہر گلی میں خوبصورت اذان گونجنے نہیں لگتی ، میں اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھوں گا۔’

بعدازاں اس مسجد کی تعمیر کے اعلان اور اس کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم پر  ایک تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد ڈیاگو میں مسجد کی تعمیر کی ذمہ دار سرکاری اسلامی تنظیم کے عہدیدار نے ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ یوٹیوبر داؤد کم نے رقم مسجد کو عطیہ نہیں کی۔

بعدازاں  ایک انسٹاگرام پوسٹ میں یوٹیوبر نے کہا کہ ڈیاگو مسجد کے حوالے سے، میں نے جو رقم وصول کی وہ انہیں واپس کردی۔

میں نے صرف ان کی مدد کی، میں نے کبھی کسی کو تنگ نہیں کیا، کسی کو مار ا نہیں، کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیا، اگر ان میں سے کچھ بھی سچ ہے تو مجھے قانونی طور پر سزا ملنی چاہیے۔

خیال رہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے قبل داؤد کِمِ ا اصل نام ’جے کِمِ‘ تھا اور وہ 2019تک بطور پاپ گلوکارہ پہچانے جاتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے آباؤ و اجداد کا مذہب چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا۔

تازہ ترین